سعودی عرب کے مغربی صوبہ میں شائقین کرکٹ کی سب بڑی اورمقبول کرکٹ تنظیم ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیراہتمام سپر لیگ 2024کی تقریب تقسیم انعامات رحاب فنکشن ہال جدہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈبلیوپی سی اے سپر لیگ فیز2 کے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں 49 ٹیموں نےشرکت کی جن کو 3 ڈویژنوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ آفٹرنون، مارننگ بلیو اورمارننگ پرائم۔ آفٹرنون لیگ السعودی الیون نے فائنل میں حیدرآباد شارکس کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر چمیئن شپ جیتے کا اعزاز حاصل کیا۔ حیدرآباد شارکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر113 رنزبنائے۔ زاراورخان 43 اورعثمان 33 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین نعیم کی شاندار بولنگ کے سامنے جم کر نہیں کھیل سکا۔ نعیم نے 4اوورز میں 35رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں السعودی الیون نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 7 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اوپنرعمرالدین نے جارحانہ اندازسے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 28گیندوں پر 7چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے 96رنزاسکور کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ نعیم کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ کاشف مرزا اور زبیرسناصرا نے امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔
مارننگ بلیوالسعودی گرین نے جیتی جبکہ مارننگ پرائم میں اورینٹل شپنگ کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب میں جنرل سیکریٹری الیاس مصطفیٰ، صادق الاسلام، ماجد صدیقی، محمد جاوید ، زبیراوردیگرنے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹرضیاء الدین سرانجام دیئے۔ تقریب میں شریک تمام افراد نے بھرپور لطف اٹھایا اورتقریب کی خوبصورتی کو سراہا۔ اس موقع پر آفٹرنون فائنل جیتنے والی ٹیم کے منیجرندیم سعد الندوی نے سینئرصحافی سید مسرت خلیل اور شعیب الطاف راجا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب تقسیم انعامات کا مقصد نہ صرف کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا تھا بلکہ کھلاڑیوں کی محنت اورعزم کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے

پڑھیں:

ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

 عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم
  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • وہ 5 عام غلطیاں جو بیشتر افراد کسی نئے اینڈرائیڈ فون کو خریدتے ہوئے کرتے ہیں
  • لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
  • الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب پذیرائی، نمایاں کارکردگی پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات تفیض
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں