غلام مرتضیٰ تنولی نیپال روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، غلام مرتضیٰ تنولی، انڈسٹری آل گلوبل یونین کی ریجنل میٹنگ میں شرکت کے لیے کراچی سے کھٹمنڈو، نیپال روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دو روزہ میٹنگ 9 اور 10 فروری 2025 کو منعقد ہوگی، جس کا عنوان ہے: Evaluation and Planning Meeting of the South Asia Union Building Inclusive Union Project”۔
اس میٹنگ کا مقصد جنوبی ایشیا میں مزدور یونینز کی تعمیر اور ان کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے موجودہ منصوبوں کا جائزہ لینا اور آئندہ کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ اس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنما اور نمائندگان شرکت کریں گے تاکہ علاقائی سطح پر مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اعظم سواتی کے اعتراف کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ممکن نہیں رہا، کامران مرتضیٰ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی - ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے، لیکن ہم پارلیمنٹ کے اندر صرف ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی۔
کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔