سندھ بلڈنگ، سسٹم کی اجارہ داری، بدعنوان افسران سیٹوں پر قابض
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بغیر نقشے کے عمارتوں کی تعمیر ات جاری ،بلڈنگ انسپکٹر کاشف کے اثاثوںمیں اضافہ
کے ڈی اے کو آپریٹو باؤسنگ کورنگی 1192اور 1196 پر دُکانیں ،پورشن یونٹ تعمیر
(جرأت نیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہیں جس کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر موجود ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی آزادی دے کر ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر ذاتی اثاثوں میں بے شمار اضافہ کر لیا ہے۔ اس وقت بھی کے ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کورنگی میں پلاٹ نمبر 1192اور 1196کی پرانی اور کمزور بنیادوں پر خلاف ضابطہ دکانیں اور پورشن یونٹ کی تعمیرات انہدام نہ ہونے کی ضمانت پر شروع کروا رکھی ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
سٹی 42: ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ، آئی جی پنجاب نے حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس قومی و صوبائی سمیت بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں 80 سے زائد ممالک کی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے کھلاڑیوں اور فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سب انسپکٹر فرقان احمد خان نے کریکو رومن اور فری سٹائل ریسلنگ میں 02 کانسی کے تمغے جیتے۔فرقان احمد خان پہلوان نے ریسلنگ مقابلے میں امریکہ اور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دی۔امریکہ میں ہونے والی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں پاکستان کے واحد کھلاڑی نے پنجاب پولیس کی نمائندگی کی۔