آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
گال (صباح نیوز)آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر لی۔گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی۔سری لنکا کا 75 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر حاصل کیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر نائوٹ آٹ رہے۔ آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے سری لنکا کو اس کے ہوم گرانڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔آسٹریلیا کے اسپنرز نیتھن لیون اور میتھیو کوہنمین بالنگ اٹیک پر چھائے رہے اور اسپن بالنگ والی ٹرننگ پچ پر 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ بیاویبسٹر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
پشاور:حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔
اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔