بے امنی اور ڈاکو راج کیخلاف دھرنے کی تیاریاں ،تاجروں و سیاسی جماعتوں سے رابطے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحالی امن ایکشن کمیٹی کے اعلان پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت 16 فروری کو امن و امان کی مخدوش صورتحال اور ڈاکوراج کی سرپرستی کے خلاف کندن چوک انڈس ہائی وے پرعوامی دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے امیرضلع عبدالسمیع بھٹی کے ہمراہ دھرنے کے مقام کا دورہ اورانتظامی امورکے حوالے سے اقدامات وخصوصی ہدایات دیں۔جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا نے امیرضلع کشمور غلام مصطفیٰ میرانی کے ساتھ کندھکوٹ ،کشمور،غوثپورمیںمختلف سیاسی سماجی رہنما?ں اورکاروباری انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں بدامنی کے خلاف عوامی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔جس صرافہ یونین حاجی حضوربخش مغل،ہندوپنچائت واناج منڈی کے صدرسیٹھ نندلال،سردارشیرمحمد باجکانی ودیگر شامل تھے۔حافظ نصراللہ چنا کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی کی اولین ذمے داری ہے مگر پولیس کو سیاسی اوراپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے سے پورا سندھ ڈاکوراج اوران کے سرپرستوں ظالم وڈیروں کے حوالے کردیا گیا جس کی وجہس سے سندھ کے عوام امن کو ترس گئے ہیں باقی کسرقبائلی جھگڑوں نے پوری کردی ہے انکو بھی اسی مافیا کی سرپرستی حاصل ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے دلوں کی آواز بن کرمیدان عمل میں نکل کھڑی ہے شکارپورانڈس ہائی وے کا عوام دھرنا بھی اسی سلسے کی کڑی ہے عوام بھرپور شرکت کرکے اس ناسورکے خاتمے لیے صدائے احتجاج بلند کریں۔
محمد یوسف
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جماعت اسلامی سندھ کے
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹوزوزیرِاعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش کی مذمت کی۔
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کردیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اشیائے خور و نوش کی ترسیل بحال کرنے کی ہر سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔