لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زچہ اور نومولود بچے مکمل صحت یاب ہیں۔تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کےمطابق علاقہ شگو کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈاکٹر عباس کے مطابق زچہ اور بچے مکمل صحت یاب ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے 5 بچوں کی ولادت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خاتون کے ہاں کی پیدائش بچوں کی
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔