’دنیا میں کسی وزیراعظم کو اس طرح کے اشتہار بناتے ہوئے دیکھا‘؟ شہباز شریف تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
شہباز شریف حکومت کو اقتدار میں آئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ سال مکمل ہونے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے اشتہار بنایا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال کتنا بے مثال رہا۔
اشتہار کا ٹائٹل ’جب رہنما ہو شہباز، پھر کیوں نہ بھرے اڑان پاکستان‘ رکھا گیا ہے۔ اشتہار میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جس کی ملاقات وزیراعظم پاکستان سے ہوتی ہے اور وہ شہباز شریف کو کہتی دکھائی دیتی ہے’ لوگ کہتے ہیں سب کچھ خراب ہو گیا ہے اور ٹھیک ہونے میں بہت وقت لگے گا لیکن آپ نے ایک سال میں ہی نیچے جاتے پاکستان کو اوپر اٹھا دیا۔‘
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی یا شہباز شریف،دونوں میں سے زیادہ طاقتور کون ؟
وزیراعظم شہباز شریف بچی سے کہتے ہیں کہ ہماری مشترکہ کاوشیں اور کروڑوں پاکستانیوں نے دعاؤں سے اللہ نے پاکستان پر بہت فضل و کرم کیا، پاکستان اڑان کے لیے تیار ہے، ترقی اور خوشحالی کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان کو ایک عظیم قوم بنائیں گے۔
بچی کے اس سوال پر کہ آگے ہمیں کیا کرنا ہے؟ شہباز شریف جواب دیتے ہیں کہ پاکستان کے دشمن جو زہر گھول رہے ہیں اسے ختم کرنا ہے۔ فسادیوں اور شر پسندوں سے اسے بچانا ہے۔ قوم کے اندر صبر، تحمل، برداشت، اتفاق اور اتحاد کو فروغ دینا ہے تو یہ قوم عظیم بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں پیچھے نہیں آگے دیکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل فیصلے کر چکے، آگے ملک کو قابل فخر پوزیشن پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
احتشام الحق لکھتے ہیں کہ کیا آپ نے کبھی دنیا میں کسی وزیراعظم کو اس طرح کے اشتہار بناتے ہوئے دیکھا ہے؟
کیا آپ نے کبھی دنیا میں کسی وزیراعظم کو اس طرح کے اشتہار بناتے ہوئے دیکھا ہے؟ pic.
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) February 9, 2025
حلیمہ لکھتی ہیں کہ وزیراعظم صاحب! ہم آپ کی نیک کاوشوں میں ہر قدم پہ آپ کے ساتھ ہیں۔
جب رہنما ہو شہباز
پھر کیوں نا بھرے اڑان پاکستان
????????????????
وزیراعظم صاحب ہم آپ کی نیک کاوشوں میں ہر قدم پہ آپ کے ساتھ ہیں@CMShehbaz
pic.twitter.com/iGwdJHWgbW
— Halima (@HalimaS01) February 9, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ویڈیو بنانے کا آئیڈیا جس بھی شخص نے پلان کیا ہے، وہ بلاشبہ داد اور تحسین کا مستحق ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک ننھی طالبہ کو انٹرویو۔۔۔
۔
اس ویڈیو اور اسکے Content کا آئیڈیا جس بھی شخص نے پلان کیا ہے، وہ بلاشبہ داد اور تحسین کا مستحق ہے۔
Well Done @TararAttaullah pic.twitter.com/s6HmudzxDw
— Mian Dawood (@miandawoodadv) February 8, 2025
ملیحہ ہاشمی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف صاحب کے اس اوور ایکٹنگ سے بھرپور نئے سکرپٹ میں بس ایک ہی کمی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز کا پسندیدہ جملہ نہیں بولا، ’بچو! کرپشن ہوتی رہتی ہے، سب چلتا ہے، ملک اسی طرح آگے چلے گا‘۔
شہباز شریف صاحب کے اس اوور ایکٹنگ سے بھرپور نئے سکٹ میں بس ایک ہی کمی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز کا پسندیدہ جملہ نہیں بولا،
"بچو۔۔ کرپشن ہوتی رہتی ہے۔ سب چلتا ہے۔ ملک اسی طرح آگے چلے گا" ???????? pic.twitter.com/4JoXbGCBdS
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) February 9, 2025
حیدر نقوی لکھتے ہیں کہ جب یہ اشتہار بن رہا تھا تو وزیراعظم نے کہا اسے کون دیکھے گا؟ تو انہیں کہا گیا کہ آپ صرف اشتہار بنائیں پی ٹی آئی والے آپ کا یہ اشتہار خود ہی دنیا کو دکھائیں گے اور ماشااللہ پی ٹی آئی اور اُن کے ہم خیالوں نے مایوس نہیں کیا۔
جب وزیراعظم کا یہ اشتہار بن رہا تھا تو وزیراعظم نے کہا کون دیکھے گا۔
کہا آپ صرف بنائیں پی ٹی آئ والے آپ کا یہ اشتہار خود ہی دنیا کو دکھائیں گے ۔۔ یہ پبلسٹی کی نئ سائنس آئ ہے آج کل اور ماشااللہ پی ٹی آئ اور اُن کے ہم خیالوں نے مایوس نہیں کیا ???? https://t.co/nzusRyrLcM
— Haider Naqvi (@IamHaiderSN) February 9, 2025
ایک ایکس صارف نے اشتہار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہر روز ثابت کرتے ہيں کہ ايک تو يہ پڑھے لکھے نہيں اور اوپر سے کوشش بھی نہيں کرتے۔
بچارے ہر روز ثابت کرتے ہيں کے ايک تو يہ پڑھے لکھے نہيں اور اوپر سے کوشش بھی نہيں۔ https://t.co/lYn89ApSQO
— Fahim Akhter (@Fahim37) February 9, 2025
رحمان نامی صارف لکھتے ہیں کہ دنیا کے وزیراعظم اس لیے اس طرح کے اشتہار نہیں بناتے کیونکہ وہ کام کرتے ہیں اور لوگوں کو نظر آتے ہیں لیکن پاکستانی وزیراعظم سارے ٹی وی چینلز کو اشتہارات کے لیے فنڈ دیتے ہیں اور اب کوئی سیلیبرٹی ان کے اشتہار میں آنے کے لیے تیار نہیں ہے اس لیے شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اشتہار میں آئیں گے۔
دنیا کے وزیراعظم اشتیار اس لیے اس طرح نہیں بناتے کیونکہ وہ کام کرتے ہیں اور لوگوں کو نظر اتے ہیں
یہ سارے ٹی وی چینلز کو اشتہارات کے لیے فنڈ دیتے ہیں
اور اب کوئی سیلیبرٹی ان کے اشتیار میں انے کے لیے تیار نہیں ہے تو میاں صاحب نے فیصلہ کیا کہ میں خود ???????? ???? https://t.co/oPGDKVlrG3
— Rehman Zareen (@RehmanZareen12) February 9, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حکومت کا ایک سال شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکومت کا ایک سال شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اس طرح کے اشتہار کے لیے تیار شہباز شریف یہ اشتہار ایک سال ہیں اور گیا ہے ہیں کہ
پڑھیں:
ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر اصلاحاتی عمل سے ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے جو خوش آئند ہے، لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، جس کے لیے مکمل عزم، ٹائم لائن اور حکمتِ عملی کے ساتھ اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم کے زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جاری اصلاحاتی عمل پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، مشیر احسن اقبال، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 9.2 فیصد سے بڑھ کر 10.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو 1.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔
مزید پڑھیں: عام آدمی کے لیے آسان ٹیکس نظام، وزیرِاعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کردیں
اجلاس میں ایف بی آر کے اندرونی نظام کی اصلاح، ڈیجیٹائزیشن، انفورسمنٹ اور فیس لیس نظام کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ انفورسمنٹ نظام کو مزید مؤثر اور فیس لیس نظام کو تیز تر بنایا جائے، تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔
شہباز شریف نے زور دیا کہ آئندہ مالی سال کے لیے واضح اہداف، مقررہ مدت اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اصلاحات کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے تاجر، صنعتکار اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے اندر آئی ٹی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور افسران کی تربیت جیسے پہلوؤں پر بھی اصلاحاتی کام جاری ہے۔ وزیراعظم نے ان کوششوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ تمام اقدامات کی نگرانی براہِ راست وزیرِ خزانہ اور وزیراعظم آفس کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر ٹیکس نظام چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم شہباز شریف