سعودی عرب،یواے ای سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ممالک سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے جن میں سے 17 پاکستانیوں کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا ۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرکے 1، امارات میں منشیات کیسز میں 2، پاسپورٹ گمشدگی میں 2، جیل سے 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔ آذربائیجان سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام پر 1، غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوعہ امیگرینٹ ہونے پر ملائیشیا سے 2 افراد کو واپس بھیجا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر 1، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر واپس بھیجا گیا۔ جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سے مزید 12 افراد کو اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔
سری لنکا میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاون ، بندر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افراد کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید بھی سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے، مزید تشخیص میڈیکل رپورٹ آنے پر کی جائے گی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ بھی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔واضح رہے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں میاں محمود الرشید، سرفراز چیمہ انسدادِ دہشت گردی عدالت سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔