کراچی: خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
کراچی میں دن دیہاڑے خاتون سے نازیبا حرکت، ساتھ موجود بچہ بھی سہم گیاموٹر سائیکل سوار شخص خاتون کے ساتھ چلتی موٹر سائیکل سے غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو گلی میں جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر لڑکی کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ بھی مارتے دیکھا گیا۔
بعد ازاں لڑکی کے شور مچانے پر جب ملزم نے موٹر سائیکل پر واپس جانے کی کوشش کی تو ایک شخص گھر سے نکل آیا اور موٹر سائیکل سوار ملزم کو پکڑنے کی کوشش بھی، جس دوران موٹر سائیکل گر گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے نازیبا حرکت موٹر سائیکل ملزم کو
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔