ایک میچ نہیں پورےایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے :نسیم شاہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے خیال سے باتیں مختلف چیز ہیں،گراؤنڈ میں مختلف ہوتا ہے،سب ایفرٹ کررہے ہیں انشاء اللہ اچھا کھیلیں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ باؤلر کا پیس140تک نارمل ہوتا ہے ،اچھی لائن لینتتھ پر باؤلنگ کرتے ہیں ، جب تک بڑی پرفارمنس دیتے ہیں ،لوگ بھی کہتے ہیں ساری چیزیں ٹھیک ہوگئی،آخری دو سیریز میں پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی، امید کرتا ہوں پرفارمنس اچھی ہوں گی،فاسٹ باؤلر اچھی لائن لینتتھ پر باؤلنگ کرکے ٹیم آؤٹ کرسکتے ہیں۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ٹیم میں ایسی کو ڈسکیشن نہیں ہوئی کہ انڈیا کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے،ایک میچ کے لیے نہیں بلکہ پورا ٹورنامنٹ کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، جو جتنا پریشر کو ہینڈل کرے گا وہ جیتے گا،ہمارے بہت سے کلوز میچ ہوئے ہیں،کچھ غلطیوں سے میچ چلے جاتے ہیں،امید ہے اس ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔
یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔