جدید دور میں سکیورٹی چیلنجز میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر خطرات اور غیر روایتی جنگی حکمت عملی شامل ہیں،قائمقام صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پرعزم رہا ہے،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات عالمی امن کے عزم کا ثبوت ہیں،
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے زیر تربیت ملکی و غیر ملکی افسران سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پرعزم رہا ہے،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات عالمی امن کے عزم کا ثبوت ہیں،پیشہ ورانہ افسران سے مل کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ برطانیہ، چین، ترکی، سعودی عرب سمیت متعدد دوست ممالک کے افسران کی موجودگی عالمی تعاون کی علامت ہے،کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ قیادت کی درسگاہ اور اسٹریٹجک ذہنوں کا مرکز ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جدید دور میں سیکیورٹی چیلنجز میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر خطرات اور غیر روایتی جنگی حکمت عملی شامل ہیں۔
قائم مقام صدرنے کہا کہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے جدت،موافقت اور دور اندیشی کو اختیار کریں،پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنانے اور مسلح افواج کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور عوام کا اعتماد پاکستان کی اصل طاقت ہے،بین الاقوامی افسران کی موجودگی مختلف اقوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔قیادت کے بنیادی اصول دیانتداری، ہمت اور خدمت کو ہمیشہ برقرار رکھیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بین الاقوامی فوجی تعاون کے فروغ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا کردار اہم ہے۔پاکستان اپنے افسران کی خدمات پر فخر کرتا ہے، عالمی برادری سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمارک زکربرگ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے پیکاقانون کیخلاف صحافیوں کا کل سے ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان حکومت کا شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع مودی کا 3 روزہ دورہ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر نئے ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

طاقت پر مبنی سیاسی اور انتظامی حکمت عملی

ہماری سیاسی اور غیر سیاسی اشرافیہ یہ ہی سمجھتی ہے کہ ہمیں مسائل کے حل کے لیے سیاسی حکمت عملی کی بجائے طاقت کے انداز میں ہی مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔جب ان کے سامنے یہ بیانیہ پیش کیا جاتا ہے کہ ہمیں لوگوں کو ساتھ ملا کر ،بات چیت اور انھیں ساتھ جوڑ کر ان کو مسائل کے حل میں شریک کرنا ہوگا۔لیکن وہ طاقت کو ہی اپنی بڑی سیاسی طاقت سمجھتے ہیں ۔

یہ ہی وجہ ہے کہ قومی مسائل زیادہ بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں ۔اس حکمت عملی کی وجہ سے لوگوں کا نظام پر اعتماد کمزور ہورہا ہے، حکومت کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے مگر اس کے باوجو ہم نظام کی غلطیاں درست کرنے کے لیے تیار نہیں ۔

اصولی طورپر کسی مسلے کو حل کرنے کے لیے طاقت آخری آپشن کے طورپر استعمال کی جاتی ہے ، اس سے پہلے وہ تمام آپشن اختیار کیے جاتے ہیں جن کی نوعیت سیاسی ہوتی ہے۔لیکن ہم سیاسی حکمت عملی کو ابتدائی حکمت عملی کے طور پر استعمال کرنے کی بجائے فوری طورپر طاقت کے استعمال کی جانب جاتے ہیں ، اس کاایک نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی سیاسی قیادت میں جہاں قبولیت کم ہوتی ہے وہیں یہ لوگوں میں منفی ردعمل کو پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

کیا وجہ ہے کہ ہم قومی سیاست سے جڑے مسائل کوسیاسی حکمت عملی کی بنیاد پر حل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔اول یا تو موثر سیاسی حکمت عملی کا فقدان ہے یا اس کی ملکیت کو کوئی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔دوئم ہم سمجھتے ہیں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے اور ہمیں ان کا علاج ہی طاقت کے استعمال سے کرنا ہوگا۔

عمومی طورپرہمیں اپنے قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی فورمز اختیار کرنے چاہیے تھے اور مکالمہ کی مدد سے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے تھا جس میں داخلی سفارت کاری کو ہر سطح پر ترجیح ملنی چاہیے تھی۔

اس وقت پاکستان کے دو صوبے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں جو حالات ہیں، ان صوبوں کے بعض علاقوں میں ریاست کی رٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔دوسری طرف دہشت گردی کا ماحول بھی ان دونوں صوبوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ریاستی سطح پر سنگین نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں ۔دوسری جانب جو سیاسی عدم استحکام ہے اس نے بھی ہمارے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔بہت سے لوگوں خیبر پختون خواہ یا بلوچستان میں دہشت گردی اور قومی سطح پر سیاسی تقسیم کے خاتمہ میں سیاسی فریقین سے بات چیت کے حامی ہیں کیونکہ سیاسی لوگ نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

 ان سے بات چیت کے دروازوں کو کھولا جائے اور ان لوگوں کی آوازوں کو سنا جائے ۔کیونکہ جب ہم بات چیت کے تمام دروازے بند کردیں گے تو پھر انتہا پسندی رجحانات کا پیدا ہونا فطری امر ہوجاتا ہے ۔ یہ سب کچھ جو ہورہا ہے، پاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ عالمی سیاست میں بھی سیاسی اور جمہوری روش کمزور اور مسائل کے حل کے لیے سب ہی طاقت کے استعمال کو بنیاد بنا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔یہ جو جنگی ہتھیاروں پر مبنی ڈپلومیسی ہے اس نے دنیا کی سیاست کا نقشہ ہی تبدیل کردیا ہے ۔یہ ہی کچھ ہمیں پاکستان کی داخلی سیاست میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس کا نتیجہ جہاں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کو پیدا کررہا ہے وہیں ریاستی سطح پر ہمیں عدم سیکیورٹی اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ہماری ان داخلی سطح کی کمزوریوں کا فائدہ دشمن اٹھارہا ہے اور ہم ایک مضبوط ریاست کے طور پر ناکامی سے دوچار ہیں۔ ریاست میں موجود لوگ یا مختلف سیاسی یا غیر سیاسی گروہ سمجھتے ہیں کہ ریاست کسی بھی سطح پر ہماری بات یا ہمارے مسائل کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہے۔اس کا نتیجہ ریاست پر عدم اعتماد کی صورت میں سامنے آرہا ہے جو خود ریاست کے لیے کوئی اچھا عمل نہیں ہے۔

لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر ہم نے ریاست کی بات تسلیم نہ کی یا حکومت کی پالیسیوں کو نظر انداز کرکے اپنی بات کرنے کی کوشش کی تو ہمیں ریاست کی طرف سے سخت مزاحمت سمیت طاقت کے استعمال کا سامنا کرنا پڑے گا جو کسی بھی طور پر اچھے رجحان کی عکاسی نہیں کرتا۔ایسے لگتا ہے ہماری ریاست سیاست اور جمہوریت سمیت سیاسی حکمت عملیوں کی اہمیت سے دور ہوتی جا رہی اور سیاسی و جمہوری سپیس بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔

جب حکومت طاقت کا استعمال کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں ریاست کے اندر سیاسی اور غیر سیاسی دھڑے بن جاتے ہیں جو اپنے مخالفین کے لیے بھی ریاست کے نظام کے اندر اندھی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرتے۔یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارا مجموعی کلچر پرتشدد اور انتہا پسند رجحانات کی طرف بڑھ رہا ہے اور سب کو لگتا ہے ہمیں بھی ہر سطح پر طاقت کے استعمال کی حکمت عملی ہی کی مدد سے اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔کیونکہ آج بھی دنیا میں بیانیہ کی جنگ ہے اور اس میں ہم کو سفارت کاری کی سیاست مضبوط بنیادوںپر نظر آتی ہے توا س کا مطلب ہے کہ پرامن سیاسی اور جمہوری حکمت عملی کے ساتھ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب ہم سیاسی حکمت عملیوں کو ہی اپنی سیاسی ترجیحات کا حصہ بنائیں ۔

حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ پچھلے چند برسوں کی طاقت کے استعمال کی حکمت عملی نے ہمارے مسائل حل کیے ہیں یا پہلے سے موجود مسائل کو اور زیادہ بگاڑ دیا ہے۔اگر ہم نے سیاسی، جمہوری، آئینی اور قانونی ریاست کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہے تو موجودہ طاقت کے استعمال کی حکمت عملی ہمارے لیے کارگر ثابت نہیں ہو سکے گی۔

ممکن ہے کہ طاقت کے استعمال کی حکمت عملی ہمیں وقتی طور پر بہتر نتائج دے سکے مگر یہ حکمت عملی مستقل بنیادوں پر اختیار نہیں کی  جاسکتی اور آپ کو جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہی کی میز پر بیٹھنا ہوتا ہے۔اسی طرح طاقت کے استعمال کو بنیاد بنانا خودکو جمہوری ریاست سے دور رکھنا اور آمرانہ ریاست کی طرف لے جاتا ہے۔یہ جو منطق دی جاتی ہے کہ طاقت کو ہی استعمال کرکے سب کچھ جیتا جاسکتا ہے،اول تو ایسا نہیںہوتا اور اگر کہیں کچھ ہوتاہے تو اس کھیل میں ہمیں سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں ملتا ۔کیونکہ لوگوں کے دلوں میں جو نفرت کے رویے پیدا ہوتے ہیں تو اس کی ایک وجہ کسی بھی سطح پر کمزور طبقات کے خلاف طاقت ہی کا استعمال ہوتا ہے۔

اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ ہم حکومت کی سطح پر طاقت کے استعمال پرمبنی حکمت عملی کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اس حکمت عملی کے نتیجے میں بطور ریاست داخلی اور خارجی محاذ پر ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ہمیں سیاسی مسائل کا حل سیاسی،آئینی اور قانونی فریم ورک میںہی تلاش کرنا ہوگا اور لوگوں کو ساتھ جوڑ کر اپنی حکمت عملیوں کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا ۔ یہ ہی حکمت عملی ہمیں ایک مضبوط ریاست کے بننے میں مدد دے سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مرحوم ارشد وحید چوہدری کے بیٹے روشان وحید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،پاکستان کا تجارتی شعبہ بدلتے عالمی حالات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جام کمال خان
  • کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی، دنیا دہشتگردی کیخلاف ہماری کامیابیوں کی معترف: وزیراعظم
  • طاقت پر مبنی سیاسی اور انتظامی حکمت عملی
  • یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کر گئے
  • پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی عالمی سطح پر موثر قرار دی گئی ہے، وزیر اعظم
  • ریاست پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ  میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے؛ وزیراعظم
  • ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے، وزیراعظم
  • ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے، وزیراعظم
  • فتنۂ ہندوستان اورفتنۂ خوارج کےخاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،وزیراعظم