سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4000 روپے اضافے کے بعد 303000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3429 روپے اضافے کے بعد 259773 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238133 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 42 ڈالر اضافے کے بعد 2903 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں روپے کا
پڑھیں:
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئیں
اسلام آباد:پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں اور آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی تفصیل پیش کی گئی۔
سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ اورمجموعی حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مطابق آئی سی ٹی خدمات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، 24-2023 میں برآمدات 3.223 ارب امریکی ڈالر تھیں تاہم برآمدات کا حجم بڑھ کر 3.809 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
پی ایس ای بی نے بتایا کہ جون 2025 میں خدمات کی برآمدات سے 33کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر آئے، جون کے مہینے میں اب تک کی سب سے زیادہ آئی ٹی ترسیلات جمع ہوئی ہیں اور عالمی اقتصادی چیلنجوں کے باوجود آئی ٹی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔
مزید بتایا کہ زیرجائزہ عرصے کے دوران 22 ہزار سے زائد آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز رجسٹرڈ ہوئے، 14 ہزار 890 آئی ٹی کمپنیاں اور 7 ہزار 400 کال سینٹرز بھی رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔