Jang News:
2025-11-19@02:18:11 GMT

وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ

فوٹو بشکریہ ’جیو نیوز‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی ہے۔

شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

آج ہم اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہوچکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام ہچکولے کھا رہا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف دورے میں یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے سربراہان حکومت سے بھی ملیں گے۔

شہباز شریف یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں اور کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور سردار اویس لغاری ہیں۔

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف

پڑھیں:

اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت روس کے وزیرِاعظم میخائل میشوستن نے دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 17 تا 18 نومبر 2025 کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت اور ترکمانستان کے سربراہانِ حکومت، نیز دولتِ مشترکہ برائے آزاد ریاستیں ، یوریشین اکنامک یونین ، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا سمیت بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ایس سی او خطے کے فائدے کے لیے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر روشنی ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ، ایس سی او کا دوسرا بڑا فیصلہ ساز ادارہ ہے جو اقتصادیات، مالیات، تجارت، رابطہ سازی، باہمی تجارت، سماجی و اقتصادی تعاون اور تنظیم کے بجٹ سے متعلق معاملات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ، بیانات اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جاتی ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، اجلاس کے موقع پر دیگر ایس سی او ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر چار چھٹیاں مل گئیں
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
  • اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ
  • وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں: منعم ظفر
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
  • ثوب الفرح: متحدہ عرب امارات کا غزہ میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا اعلان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تحمل و برداشت کے عالمی دن پر پیغام