کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلا دیش کے نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے کہا ہے کہ سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک بحریہ کی کثیرالقومی امن مشق کا چوتھا روز، امن ڈائیلاگ کی پروقار اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگلادیش کے نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے کہا کہ خطے میں امن وامان یقینی بنانا ہوگا، میری ٹائم سکیورٹی سے متعلق دوطرفہ تعاون اہم ہے۔
نیول چیف بنگلادیش نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا، امن مشق خطے کے امن و استحکام کے لئے اہم کردارادا کرے گی۔
ایڈمرل نظم الحسن نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانا ہوگا۔

نیوزی لینڈ نے  جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نیول چیف نے کہا

پڑھیں:

بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے

بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو  بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہےہیں ، انہوں نے حکومت پاکستان اور  حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو  تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • اسلامی چھاترو شبر کی کامیابی
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
  • ایشیا کپ: بنگلا دیش کو آج افغانستان کیخلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے سیپٹک ٹینک لازمی قرار