سیف علی خان پر حملہ : ننھے تیمور کے سوال سے اداکار حیران رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے گھر میں ایک حملے کے دوران زخمی ہوئے تو ان کے بیٹے تیمور نے ایسا سوال کیا جس نے انہیں حیران کر دیا۔
سیف علی خان کے مطابق، "جب مجھ پر حملہ ہوا تو شروع میں مجھے لگا کہ بس کمر میں تکلیف ہے، لیکن پھر کرینہ کپور گھبرا کر مجھے اسپتال لے جانے کی بات کرنے لگیں۔ وہ جلدی میں کالز کر رہی تھیں اور سب کچھ بہت تیزی سے ہو رہا تھا۔"
اس دوران ان کے چھوٹے بیٹے تیمور علی خان نے معصومیت سے سوال کیا، "کیا آپ مر جائیں گے؟" سیف علی خان نے ان کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا لیکن یہ لمحہ ان کے لیے جذباتی طور پر بہت اہم تھا۔
سیف علی خان نے مزید کہا کہ جب وہ اسپتال میں تھے تو تیمور بالکل مطمئن دکھائی دیے، جس سے انہیں بہت سکون ملا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شاید کرینہ نے جان بوجھ کر تیمور کو ان کے ساتھ اسپتال بھیجا کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ اس مشکل وقت میں تیمور کا ساتھ ان کے لیے کتنا ضروری تھا۔
یاد رہے کہ لیلا وتی اسپتال میں ڈاکٹرز نے میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ سیف علی خان زخمی حالت میں اپنے بیٹوں تیمور اور ابراہیم کے ہمراہ اسپتال پہنچے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان علی خان نے
پڑھیں:
مشہور برطانوی اداکار جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات کی زد میں
برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔
میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔
مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔
وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ جبکہ 2020 میں بافتا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔