پاکستان کا سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے پیر کو گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کی غیر متزلزل حمایت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے تقدس اور ناگزیریت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے غزہ سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کے لیے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی او آئی سی اجلاس فوری بلانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و غوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔