قومی اسمبلی: پی ٹی آئی کا احتجاج، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا، صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کی جس پر کورم پورا نکلا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر نے پینل آف چیئر پرسن کا اعلان کردیا پینل آف چیئر پرسن میں بلال اظہر کیانی، عبدالقادر پٹیل، رومینہ خورشید عالم، سید وسیم حسین، شاہدہ اختر اور شیر علی ارباب شامل ہیں۔ اجلاس شروع ہوا تو
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کھڑے ہوگئے اور بات کرنے کی اجازت چاہی مگر اسپیکر نے بات کی اجازت دینے کا مطالبہ مسترد کردیا اور وقفہ سوالات شروع کردیا۔ اپوزیشن لیڈر کو اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے، احتجاج کیا اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے
پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےسانگھڑ سے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجوکےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سےتعزیت کی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا روشن الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی اور حلقےکی بہترین خدمت کی، انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Post Views: 3