لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نئی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے گڈ گورننس بہت ضروری ہے، پاکستان میں قابلیت اور وسائل کی کوئی کمی نہیں، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ بھرپور محنت کر کے 77 سالوں کا نقصان پورا کرنا ہو گا۔ اداروں میں بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جلد ملک کو عالمی معاشی قوت بنائیں گے۔ ہمیں اپنی رفتار کو ماضی کی نسبت تیز کر کے77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کے ڈائریکٹرز کے3 روزہ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی قیادت کو پیشہ ورانہ بنانے اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او ایز اہم ملکی اقتصادی اثاثے ہیں جو توانائی، ٹرانسپورٹیشن، مالیات اور عوامی خدمات فراہم کرتے ہیں، ملک میں اس وقت212  فعال ایس او ایز ہیں لیکن ان کی مالی کارکردگی عالمی معیار کے مقابلے میں کمزور ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال  نے کہا کہ ضروری ہوا تو کمزور کارکردگی دکھانے والی ایس او ایزکی نجکاری اور ان کی تنظیم نو کی جائے گی۔ عوامی و نجی شراکت داریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ ان ایس او ایز کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر  نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی آبادی بھی ایک چیلنج ہے، حالیہ مردم شماری میں آبادی کا تناسب2  اعشاریہ صفر سے بڑھ کر2.

55  فیصد ہوگیا ہے، ہم دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک بن گئے ہیں،یہی حال رہا تو  آئندہ 25 سالوں میں ہماری آبادی 40کروڑ کے لگ بھگ ہو جائے گی، ملکی وسائل سکڑ رہے ہیں، زراعت، فوڈ سکیورٹی پر دبائو ہے، ہمارے انفراسٹرکچر کی ضروریات کئی گناہ بڑھ گئی ہیں۔ ہمیں موجودہ وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے آبادی میں اضافے کو روکنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی لاہور میں داخل ہونے والے طلبہ سے بھی خطاب کیا اورکہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سفید کوٹ ڈاکٹرز اور انسانیت کے درمیان رشتہ کی علامت ہے، نوجوان ہمارا روشن مستقل ہیں، تعلیمی اداروں میں ریسرچ کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے جدت کو اپنا نا ضروری  ہے۔ 2047ء تک پاکستان کا شمار دنیا کی ٹاپ 10 معاشی قوتوں میں ہو گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر نے کہا کہا کہ ایس او

پڑھیں:

حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 
حکام کے مطابق کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کے لئے معیاری جانچ اور (feed back) نظام تیار کیا جائے گا جبکہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

مہندراسنگھ دھونی روزانہ کتنا دودھ پیتے ہیں؟ آخر کار سابق بھارتی کپتان کھل کر بول پڑے 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں‌، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام
  • بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
  • وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کا نظام بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
  • پاکستان کو 2030ء تک برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے: احسن اقبال
  • وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی