ون ڈے کرکٹ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنانے کے باوجود انگلینڈ سب سے زیادہ میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی۔

بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے 304 رنز بنائے اس کے باوجود اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، یہ انگلینڈ کا 28 واں ایسا میچ ہے  جس میں اسے 300 پلس رنز بنانے کے باوجود شکست ہوئی۔

یہ دنیا کی کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں 300 پلس رنز بناکر ناکامیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 

مزید پڑھیں: بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں لائٹیں بند ہونے کا معاملہ، ذمہ دار کون؟

انگلینڈ نے اب تک ون ڈے کی تاریخ میں 99 مرتبہ 300 پلس رنز بنائے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ سے قبل انگلینڈ اور بھارت دونوں 300 پلس رنز بنانے کے باوجود 27، 27 ناکامیوں کا شکار ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں منفرد کلب کا حصہ بن گئے

بھارت نے 136 میچز میں 300 پلس رنز اسکور کیے اور ان میں سے اسے 27 بار شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے باوجود پلس رنز

پڑھیں:

ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی کوئی جرأت نہیں کر سکتا( پاک فوج)

بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنایا ہوا ہے،پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فتنہ الہندوستان بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں، اسرائیلی جارحیت پر ایران کیلئے سفارتی حمایت کا اعادہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا انٹرویو

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلیٔرڈ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے اور یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بھارت نے پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے۔پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، الجزیرہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کوبھارت نے بطور پالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی اصطلاح پاکستان میں ان دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتی ہے جنہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے، فتنہ الہندوستان خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔دوران انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکی ہے، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بھارتی ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بننے والے ایران کیلئے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو علاقائی استحکام کے لئے سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی:اے سی بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،دھوئیں کے بادل چھا گئے
  • ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی کوئی جرأت نہیں کر سکتا( پاک فوج)
  • انگلینڈ کا بھارت کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • 80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق
  • یورپ : جھلسانے والی گرمی ؛ 10 دن میں ہلاکتیں 2300 سے زائد ریکارڈ
  • بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کی سرزمین پر تاریخی فتح
  • یورپ میں جھلسانے والی گرمی نے قہر ڈھا دی؛ 10 دن میں ہلاکتیں 2300 ہوگئیں
  • مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والی ثمر ہارون بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ
  • بھارت نے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے، ترجمان پاک فوج
  • ٹیکساس میں قیامت خیز سیلاب: بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق