پنجاب: 5 پولیس ملازمین کے بچوں کی سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے 5 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق قبل ازیں پولیس ملازمین کے 28 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے اسپیشل بچے نارمل انداز میں سننے کے قابل ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی کے شکار بچوں کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔
کراچی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور.
ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق سب انسپکٹر اعظم علی کی 4 سالہ بیٹی کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، سینئر ٹریفک وارڈن محمد علی نیئر کے 3 سالہ بیٹے کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، ہیڈ کانسٹیبل محمد حسنین کی 3 سالہ بیٹی کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کے 7 سالہ بیٹے کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ کانسٹیبل عقیل احمد کی 3 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے ڈاکٹر عثمان انور
پڑھیں:
بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟
رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے نئے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹوروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں کام کرنیوالے ڈیلی ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کیا جائے گا، مجموعی طور پر5500 میں سے 1500 یوٹیلیٹی اسٹور باقی رہ جائیں گے۔
مالیاتی لحاظ سے باقی رہ جانے والے یوٹیلیٹی اسٹوروں کی نجکاری کی جائے گی، ابھی تک 2237 ملازمین کو نوکری سے نکالا جاچکا ہے۔حکام مالیاتی لحاظ سے کمزور ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید بند کرنا ہے، اسٹورز کو گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے کی سبسڈی ملی تھی اور رواں مالی سال کیلئے مختص 60 ارب کی سبسڈی نہیں ملی۔
یاد رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اسٹوروں کی بندش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا اسٹوروں سے 16 ہزار ملازمین کے خاندان کا روزگار وابستہ ہے۔واضح رہے اخراجات میں کمی کیلئے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹوروں کو بند کر دیا گیا تھا ذرائع نے بتایا تھا کہ مزید 500 سے زائد اسٹوروں کو بند کرنے کا پلان ہے۔