سٹی 42: کراچی میں سڑک پر حادثہ میں خاتون کی  وفات کے بعد ے بعد امن و امان کا تشویشناک مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

سڑک پر بس کے حادثہ میں خاتون کی وفات کے بعد بعض شر پسندوں نے اشتعال پھیلایا، دو ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ اس کے بعد  دو اطراف سے ردعمل آیا جس نے صورتحال کو مزید تشویش ناک کر دیا؛ ایک تو بلدیہ کے واٹر سپلائی ٹینکروں نے شہر میں پانی کی سپلائی بند کر دی۔ دوسرے نجی ٹرانسپورٹرز نے شہر میں داخلہ کے تمام راستے احتجاج کرتے ہوئے بند کر دئے۔

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

 مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق اور بیٹی زخمی

 بلدیہ ٹاؤن میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماری ، ٹریفک حادثے میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ جاں بحق ہونے والی ماں کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی شناخت 8 سالہ مریم دختر فقیر محمد کے نام سے ہوئی۔

"شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ

لانڈھی میں ٹرک نذر آتش

  کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگادی۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل گیا اور دوسرے کو جلانے سے بچالیا گیا جب کہ پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ٹرک کو آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، کسی کو بھی امن وامان کی صورت حال خراب کرنے نہیں دیں گے

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

  احتجاج :واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز بند

کراچی میں عوام کو پانی پہنچانے والے واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز بند کردیے گئے۔فوکل پرسن واٹر بورڈ شہباز بشیر نے بتایا کہ ٹریفک حادثات کے خلاف عوامی احتجاج کے باعث پانی کے ٹینکرز روک دیے گئے ہیں۔فوکل پرسن نے بتایا کہ کراچی کے تمام 6 ہائیڈرنٹس سے روز 1500 ٹینکرز سے پانی کی ترسیل کی جاتی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں واٹر ٹینکرز مالکان اور عملہ خوف کے باعث کام سے انکاری ہے۔

پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

 ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کے داخلی راستے بند کردیے

شہر میں ہیوی ٹریفک جلائے جانے کے واقعات کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج پر اتر آئے۔ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کے داخلی راستے بند کردیے  جس کے باعث پورٹ قاسم، حب چوکی اور نیو سبزی منڈی کے مقام پر سڑک بند کردی گئی جب کہ ٹرانسپورٹر نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہونے سے دیگر شہروں سے کراچی آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس

دوسری جانب ڈمپر اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات پر وزیر داخلہ نے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کو گاڑیاں نذر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کراچی کراچی کراچی ٹریفک حادثات کراچی کراچی ٹریفک حادثات کے باعث

پڑھیں:

تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ

اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ جبکہ ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ متاثرہ پروازوں میں اندرون و بیرون ملک جانے والی فلائٹس شامل ہیں۔

کراچی سے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا جانے والی ایئرپلین کی پرواز ای ٹی 695 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 اور ایئربلو کی پرواز پی اے 200 بھی آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ ایئربلو کی لاہور جانے والی پرواز پی اے 406 ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب شام سات بجے روانہ ہوگی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں اور ری فنڈ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  


 
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ