انقلاب اسلامی ایک عالمی اسلامی انقلابی تحریک میں تبدیل ہو چکا، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
جیکب آباد میں انقلاب اسلامی کی برسی کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کیخلاف شیاطین عالم نے ملکر سازشیں تیار کیں۔ انقلاب اسلامی کیخلاف ہونیوالی سازشوں میں سب سے بڑی سازش کا نام فرقہ واریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی اس صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ عالم کفر اور طاغوت کی تمام تر مخالفتوں کے باوجود یہ انقلاب آگے بڑھ رہا ہے اور انقلاب اسلامی کے نورانی اثرات اب پوری دنیا محسوس کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا اور سٹی آف نالج پبلک سکول جیکب آباد کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کے علاوہ مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے خطیب مولانا منور حسین سولنگی نے خطاب کیا۔ جبکہ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی طالبات نے انقلابی ترانہ پیش کیا اور سٹی آف نالج پبلک اسکول کے طلباء و طالبات نے انقلاب اسلامی کے ثمرات کے موضوع پر تقریر کی۔
اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں نے انقلاب اسلامی کو روکنے کے لئے جتنی رکاؤٹیں کھڑی کیں اور جتنی دیواریں بنائیں وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئیں۔ آج انقلاب اسلامی ایک عالمی اسلامی انقلابی تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جس کے اثرات افریقہ، ایشیاء، یورپ سے لے کر پوری دنیا میں دیکھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف شیطان بزرگ امریکہ، اسرائیل اور شیاطین عالم نے مل کر سازشیں تیار کیں۔ انقلاب اسلامی کے خلاف ہونے والی سازشوں میں سب سے بڑی سازش کا نام فرقہ واریت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے الٰہی پیغام کو روکنے کے لئے فرقہ وارانہ نفرتوں کو ہوا دے کر پوری دنیا میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی سازش کی گئی۔ لیکن الحمدللہ آج پوری دنیا میں شیعہ سنی مسلمان امت واحدہ بن کر امریکہ اور اسرائیل کے مقابل سینہ سپر ہیں۔ جس کی تازہ مثال فلسطین اور لبنان میں حماس، انصار اللہ اور حزب اللہ کی جانب سے غاصب اسرائیل کے مقابلے میں متحد ہوکر فلسطین اور غزہ کا دفاع کرنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سیف علی ڈومکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور کی تجلی تھا، جس نے پوری دنیا میں حقیقی اسلام کا پیغام عام کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا منور حسین سولنگی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ہم رہبر معظم حضرت ایت اللہ خامنہ ائ اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انقلاب اسلامی انقلاب اسلامی کی انقلاب اسلامی کے خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا میں ڈومکی نے کہا علامہ مقصود علی ڈومکی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔