سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 100 پاکستانی بے دخل، 17 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد: سعودی عرب، کینیڈا، متحدہ عرب امارات سمیت 6 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ سعودی عرب سے واپس بھیجے گئے 17 افراد کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب سے 4 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ ہونے، 13 کو بھکاری ہونے، 5 کو پاسپورٹ میں قواعد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام، 16 کو معاہدے کی خلاف ورزی، 23 کو کام سے مفرور ہونے، 13 کو کفیل کے بغیر کام کرنے اور 3 کو زائد المیعاد قیام کی وجہ سے واپس بھیجا گیا۔
عمان، صومالی لینڈ اور متحدہ عرب امارات سے 4 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، کینیڈا سے 1 پاکستانی کو زائد المیعاد قیام، عراق سے 7 کو غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام، متحدہ عرب امارات سے 1 کو دستاویزات نہ ہونے اور 9 پاکستانیوں کو جیل سے رہا کرنے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زائد المیعاد قیام پاکستانیوں کو
پڑھیں:
47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 47 فیصد پاکستانیوں نے کبھی بھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔
سروے کے مطابق رکشا، بس اور ویگن میں سفر سے پاکستانیوں کی اکثریت مانوس ہے، 80 فیصد نے رکشوں، 79 فیصد نے بسوں اور ویگن میں سفر کرنے کا بتایاہے، جبکہ 18 فیصد نے رکشوں اور 17 فیصد نے بسوں، ویگنوں میں بالکل سفر نہ کرنے کا کہا۔
اس سوال پر کہ ٹرین میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا؟ 47 فیصد پاکستانیوں نے اثبات میں جواب دیا، لیکن 47 فیصد نے کہا کہ انہوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔
بالائی علاقوں میں استعمال ہونے والی کیبل کار یا ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا 14 فیصد پاکستانیوں نے کہا جبکہ 73 فیصد پاکستانیوں نے انکار کیا اور کہا کہ اب تک ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔