رمضان کی آمد سے قبل ہی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 6روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اے گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ بی گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔ بعض بی گریڈ گھی برانڈز 550 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب چند روز قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس اضافہ کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تھی۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور چاول مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگے فروخت ہونے لگے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق، اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم ان کے مطابق، اضافے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ یہ اضافہ رمضان کے قریب آنے کے ساتھ خوراک کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور مثال ہے، جو عوام کے لئے مزید مالی دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روپے فی کلو کی قیمت چینی کی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔