ترکیہ : طبی سازو سامان کی دکان میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں طبی ساز و سامان فروخت کرنے والی دکان پر فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق 20 سالہ طالب علم نے دکان میں گھس کر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 64 سالہ شخص فؤاد کالائجک اور اس کے 2داماد اوزغور اور اوغوزہان فوری طور پر دم توڑ گئے۔واقعہ سیحان کے علاقے میں پیش آیا۔ تحقیقات کے مطابق حملہ آور کے پاس 2پستول تھے اور وہ فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔