نیشنل باکسنگ چمپئن شپ، آرمی کی 3خواتین باکسر فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی :نیشنل ایلیٹ مینز باکسنگ چمپئن شپ کے دوران باکسرز ایکشن میں نظر آرہے ہیں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام،پاکستان آرمی اور کے پی ٹی کے اشتراک سے جاری41ویں نیشنل ایلیٹ مینز اور پانچویں ویمنز نیشنل باکسنگ چیمپئن کے دوسرے روز پاکستان آرمی کی تین باکسرز نے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی،مردوں کی50کلوگرام کیٹیگری کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گئی۔کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری چمپئن شپ میں گزشتہ روز مزید متعدد باؤٹس کھیلی گئیں۔اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل میجرعرفان یونس،سینئر نائب صدراصغر بلوچ،کے پی ٹی اسپورٹس منیجر میجر(ر)محمود لغاری،یونس پٹھان، قدسیہ راجا اور دیگر بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق 48 کلوگرام ویمنز مقابلوں کے کوارٹر فائنلز میں ایچ ای سی کی آمنہ نے بلوچستان کی محدثہ کو،نیوی کی گوہر تاج نے خیبر پختونخوا کی عظمیٰ نواز کو،پنجاب کی ثنا نے پی اے ایف کی حمیرا کو اور آرمی کی ام البنین نے سندھ کی شہلا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ویمنز کی51کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنلز میں آرمی کی ماریہ رند نے بلوچستان کی مریم کو،واپڈا کی اقرا نے پنجاب کی لائبہ کو،نیوی کی مریم نے آزاد جموں کشمیر کی کشف کو اورپی اے ایف کی سحرش نے خیبر پختوانخوا کی سمیہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ایک اور کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی کی ملائکہ نے بھی کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔مردوں کے50 کلو گرام کے کوارٹر فائنلز میں ریلوے کے امیر علی نے خیبر پختونخواکے آصف اللہ کو،بلوچستان کے اصغر علی نے ایچ ای سی کے شیر علی کو،آرمی کے محمد فہیم نے واپڈا کے جہانزیب کو اور کے پی ٹی کے عبدالباسط نے نیوی کے ساجد رشید کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ مردوں کی80کے جی کے ابتدائی راؤنڈ میں پنجاب کے علی اصغر نے آزاد جموں کشمیر کے فہد لطیف کو،سندھ کے امیر علی نے اسلام آباد کے رافع نیازی کو،پولیس کے محمد وسیم نے بلوچستان کے محمد ادریس کو،آرمیکے احسان اللہ نے پاکستان ائر فورس کے سمیر کمال کو ہرا دیا جبکہ نیوی کے قیصر علی کو ریلوے کے شکیل جٹ کے خلاف واک اوور دیا گیا۔مردوں کی85کے جی کے ابتدائی راؤنڈکے مقابلوں میں اسلام آباد کے فاروق احمد نے کے پی ٹی کے شایان کو،سندھ کے ارشد نے بلوچستان کے مقیم کو ہرا دیا جبکہ ریلوے کے حمزہ فریاد کو پولیس کے وسیم کے خلاف واک اوور مل گیا۔مردوں کی90کلوگرام کے ابتدائی راؤنڈ میں پنجاب کے عبدالمجاہد نے کے پی ٹی کے اعظم کو اور آرمی کے اظہر نے پاکستا ن نیوی کے انس محمود کو شکست دے دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کر سیمی فائنل کوارٹر فائنل نے بلوچستان فائنلز میں کے پی ٹی کے کو شکست دے پاکستان ا فائنل میں ا رمی کی کو اور
پڑھیں:
دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری
تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ دین کی دعوت اور پیغام کو صرف مردوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ خواتین نے ہر دور میں دین اسلام کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایسی جماعتیں وجود میں آنی چاہئیں، جو مردوں اور خواتین دونوں پر مشتمل ہوں، کیونکہ اسلام کا پیغام مکمل شراکت داری اور مساوات کا پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلام نے زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین سے مساوی برتاؤ کا حکم دیا۔ انہوں نے اسلام میں خواتین کے دینی، سماجی و معاشرتی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کو بھی مساوی طور پر امر بالمعروف نہی عن المنکر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کوئی اس مقام اور ذمہ داری کو روایات و ثقافت کی آڑ میں کم نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن کریم واضح طور پر مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو ایک دوسرے کا رفیق اور مددگار قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ گواہ ہے جب دین کی خدمت کا میدان ہو تو خواتین مردوں سے پیچھے نہیں بلکہ اکثر اوقات آگے دکھائی دیتی ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ کوئی گھر، کوئی کنبہ اور کوئی جماعت اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک اس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل نہ ہوں۔ انہوں نے اسلامی تاریخ کے اہم لمحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ کے مواقع پر صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی شامل تھیں۔ جب بیعت عقبہ اولیٰ و بیعت عقبہ ثانیہ کے مقام پر 73 افراد نے بیعت کی، تو ان میں خواتین بھی شامل تھیں۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دار ارقم میں جب دعوت کا پیغام سنایا جا رہا تھا تو سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ سننے والی، سیکھنے والی، سہارا بننے والی، ناصح اور مشیر کے طور پر موجود تھیں۔ سیدہ خدیجہؓ نہ صرف رسول کریم ﷺ کی معاون بنیں بلکہ اپنی بصیرت، تجربے اور حکمت کیساتھ دین کی خدمت میں ایک مثال بن کر سامنے آئیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دین کی دعوت اور پیغام کو صرف مردوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ خواتین نے ہر دور میں دین اسلام کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایسی جماعتیں وجود میں آنی چاہئیں، جو مردوں اور خواتین دونوں پر مشتمل ہوں، کیونکہ اسلام کا پیغام مکمل شراکت داری اور مساوات کا پیغام ہے۔