اردن کے بادشاہ کی ٹرمپ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللٰہ دوم نے وائٹ ہاؤس میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن، مصر میں زمین کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں فلسطینی حفاظت سے رہ سکتے ہیں، نناوے فیصد امید ہے مصر کے ساتھ مل کر حل نکال لیں گے۔
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، ٹرمپ کی حمایت ان ہی مقاصد کے حصول کے لیے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وہ کرنا ہے جو ہمارے اور سب کے مفاد میں ہو، ہمیں ابھی مصر کی طرف سے آنے والے منصوبے کا انتظار کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہزادہ ولیم چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟
برطانوی شاہی خاندان میں ایک بار پھر اینڈریو (اب معزول شہزادہ) کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
برطانوی اخبار ’ڈیلی ایکسپریس‘ کے مطابق، بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو کے مستقبل کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا ہے، جس پر شہزادہ ولیم نہایت خوش اور مطمئن پائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ولیم نے ابتدا ہی سے اس بات پر زور دیا تھا کہ شہزادہ اینڈریو کے حوالے سے “آہنی ہاتھ” سے نمٹا جائے۔
ذرائع کے مطابق، ولیم نہیں چاہتے تھے کہ اینڈریو کو ونڈسر اسٹیٹ میں دوبارہ رہنے کی اجازت دی جائے۔ بادشاہ چارلس کے حالیہ فیصلے نے ان کے مؤقف کو تقویت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے برطانوی شہزادہ اینڈریو سے کن سنگین الزامات کے بعد شاہی خطاب اور عہدے واپس لیے گئے؟
شاہی تجزیہ کار ایملی فرگوسن نے لکھا کہ شہزادہ ولیم اور ان کے بیوی بچے پچھلے ہفتے اینڈریو کے تنازع سے دور رہنے کی کوشش میں چھٹیوں پر بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے تھے، جبکہ بادشاہ چارلس انہیں وقتاً فوقتاً حالات سے آگاہ کرتے رہے۔ تاہم، ولیم نے خود کو زیادہ تر اس معاملے سے الگ رکھا تاکہ خاندانی تعلقات متاثر نہ ہوں، خاص طور پر اپنے کزنز کے ساتھ۔
ایملی کے مطابق، ’یہ کوئی راز نہیں کہ شہزادہ ولیم ایک سخت رویہ اپنانے کے حامی تھے اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے والد نے آخرکار اپنے بھائی کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال کیا۔‘
یہ بھی پڑھیے پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا
یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو کئی برسوں سے جنسی اسکینڈلز اور ناجائز تعلقات کے الزامات کی وجہ سے شاہی خاندان کے لیے باعثِ شرمندگی بنے ہوئے ہیں۔ 2022 میں انہیں شاہی فرائض سے الگ کر دیا گیا تھا اور فوجی عہدے بھی واپس لے لیے گئے تھے۔ اب بادشاہ چارلس کے تازہ اقدام کو اس معاملے میں فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شاہی محل کی ساکھ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینڈریو شاہ چارلس شہزادہ ولیم