انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان دیرینہ تعاون 1957 میں شروع ہوا، پاکستان آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام کے تحت سب سے بڑے وصول کنندگان میں سے ایک ہے.
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پر پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار