وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، پروگرام موثر طریقے سے نافذکرنے پر پاکستان کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور ٹیکس اصلاحات، انرجی سیکٹرکی بہترکارکردگی سمیت اہم شعبوں میں پیشرفت برقراررکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو معاشی استحکام کے لائحہ عمل، موثرکارکردگی اور منصوبہ بندی کی پائیداری کے لئے بھی حکومتی عزم کا یقین دلایا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی اور جاری اصلاحات پر گفتگو کی، ہم نے دیرپا ترقی اور معاشی استحکام کے مشترکہ عزم کہ اعادہ کیا، میکرو استحکام سے دیر پا ترقی اور خوشحالی کے سفر پر آئی ایم ایف کے مدد کی قدر کرتے ہیں۔
ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پروگرام موثرطریقے سے نافذکرنے میں پاکستان کی کوششوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے وزیراعظم کے ذاتی عزم کو سراہا۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم سے ملاقات شاندار رہی، پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم کاعزم حوصلہ افزا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی سمت گامزن ہو رہی ہے، پاکستان کی معیشت کی افراط زرمیں کمی کے ساتھ کارکردگی اچھی ہے، پاکستان معاشی بحالی کے حصول کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
کراچی میں ہونیوالی امن مشقیں دنیا کیلئے بڑا پیغام ہیں:کمانڈر ایرانی بحریہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایم ڈی آئی ایم ایف پاکستان کی سے ملاقات ترقی اور
پڑھیں:
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کیلئے اہم قرار دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خطے میں سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بارڈر سکیورٹی ، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ملاقات میں وزارتِ داخلہ کے دیگر جاری منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، شہروں کی سکیورٹی، ایف آئی اے کی کارکردگی اور نادرا کے ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔