افغانستان میں بینک کے باہر خودکش حملہ؛ طالبان اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خود کش حملہ آور نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور افرا تفری مچ گئی۔
طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور 12 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جس میں بینک کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار بھی شامل ہے۔
دیگر 7 زخمیوں میں سے بھی تین کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خودکش حملہ آور بھی مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
تاہم افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امام بارگاہوں، سرکاری دفاتر اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔