واشنگٹن :  امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ،جس میں امریکہ نے ملک میں تمام اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25فیصد  ٹیرف کا اعلان کیا۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق کینیڈا، برازیل اور میکسیکو  2024 میں امریکہ کو اسٹیل کی درآمد کے تین سرفہرست ممالک ہیں. یورپی اسٹیل کی برآمدات کا تقریباً 25فیصد  امریکہ جاتا ہے.

دسمبر 2022 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے ایک پینل رپورٹ جاری کی جس میں فیصلہ دیا گیا تھا کہ 2018 میں درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر امریکی محصولات ڈبلیو ٹی او کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی  ہیں۔ اس بار امریکہ نے ڈبلیو ٹی او کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسٹیل اور ایلومینیم پر “عالمی تجارتی جنگ”دوبارہ  شروع کر دی ہے۔ ٹرمپ کے  وژن میں محصولات مینوفیکچرنگ کی بحالی، ملازمتوں کے تحفظ اور آمدنی میں اضافے کےلئے مرکزی طریقہ کار  ہیں۔ تاہم امریکہ کی اس خواہش کا پورا ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے. ایک بہت اہم وجہ یہ ہے کہ امریکی معیشت کا ڈھانچہ “حقیقی سے ورچول کی جانب منتقل ہو گیا ہے” اور اس کا وزن بتدریج  سروس انڈسٹری اور ہائی ٹیک  انڈسٹری کی طرف شفٹ ہو گیا ہے۔ امریکہ میں بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ محصولات امریکی اسٹیل انڈسٹری میں کچھ ملازمتوں کو شائد تحفظ تو  فراہم کر سکتے ہیں ، لیکن امریکی اسٹیل استعمال کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ قیمت ادا کرنی پڑےگی ، جس کی وجہ سے وہ زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو بھرتی  نہیں کر سکیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار امریکہ میں ڈاؤن اسٹریم اسٹیل کمپنیوں اور صارفین کو  دوبارہ بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑےگا۔ عالمی شہرت یافتہ انویسٹمنٹ بینک گولڈ مین ساکس نے 11  فروری  کو کہا کہ امریکہ میں اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے جو درآمدی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کے مکمل اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ ماہرین نے نشاندہی کی ہے  کہ امریکی حکومت درآمد کنندگان پرجو  ٹیکس عائد کرتی ہے ،اسے بالآخر امریکی صارفین ہی  برداشت  کرتے ہیں۔حقائق نے بار بار ثابت کردیا ہے کہ تجارتی جنگ اور ٹیرف جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہےاور  تجارتی تحفظ پسندی صرف “نقصان” لاتی ہے، نہ کہ “تحفظ”

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پااکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، امریکا سے تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں ہوجائیگا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں ہو جائےگا ۔اسحاق ڈار نے یہ بات امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد اٹلانٹک کونسل میں خطاب کے دوران کہی۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات ہوئی، پاک امریکا طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، اے آئی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنے پراتفاق کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے پاکستان بھارت سیز فائر کے لیے امریکا کے تعمیری کردار کو سراہا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور ساتھ ہی ایران اسرائیل تنازع میں ڈائیلاگ پر زور دیا۔پاک امریکا تعلقات کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے اور اس سلسلے میں امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں۔ امریکی سرمایہ کاروں کو کان کنی کے شعبے میں بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستانی خواہش قابل تعریف ہے، ٹیمی بروس
  • پااکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، امریکا سے تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں ہوجائیگا: اسحاق ڈار
  • ایک بھیانک جنگ کا سامنا
  • جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیں
  • امریکہ کو اب فینٹانل کا سیاسی تماشہ بند کرنا چاہیے ، چینی میڈیا
  • چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت کی اپیل
  • چینی قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت
  • چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت
  • امریکہ نے ایک بار پھر یونیسکو سے تعلق ختم کر لیا
  • بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا