Express News:
2025-11-03@14:49:57 GMT

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمر ایوب کا آئی ایم ایف کو خط

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر عمر ایوب نے اپنے خط میں لکھا کہ میں یہ خط اہم موڑ پر لکھ رہا ہوں جب(IMF) کا مشن معاشی اور گورننس فریم ورک کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی بنیادی نقاط ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس تناظر میں ایک ڈوزیئر بھی ساتھ ارسال کیا جا رہا ہے، جو معزز چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کیا جا چکا ہے، جس میں وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے ناقابل تردید شواہد کی تفصیل دی گئی ہے۔

عمر ایوب نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 7 جولائی 2023 کو آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے منصفانہ انتخابات ناگزیر تھے۔ ملک میں معاشی خوشحالی اور ترقی اسی وقت ہو سکتی ہے جب قانون کی حکمرانی ہو اور آئین کی پاسداری ہو۔

عمر ایوب کے مطابق ڈوزئیر میں اس بات کے ٹھوس حقائق اور ثبوت موجود ہیں کہ کس طرح ریاستی اداروں بشمول الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دبایا، مینڈیٹ زبردستی چھین کر انتخانی نتائج میں انجینیئرنگ کی گئی جبکہ جمہوری عمل کی منظم ہیرا پھیری پورے ملک میں عیاں ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ حکومت انصاف، آزاد مرضی اور آئینی طرز حکمرانی کے اصولوں کو مجروح کر رہی ہے، ایک این جی او پتن کی رپورٹ کو بھی خط کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں۔

عمر ایوب نے لکھا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام میں شفافیت کی اہمیت کے پیش نظرپی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ان سنگین خدشات کو پاکستان میں گورننس کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی اداروں سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی توجہ دلانا ضروری ہے۔ اگر وفد کو مزید معلومات یا وضاحت کی ضرورت ہو تو ہمیں ملنے اور کوئی ضروری مدد فراہم کرنے میں خوشی ہوگی۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے متعلق تمام مصروفیات میں قانون کی حکمرانی اور جمہوری سالمیت کو برقرار رکھنا اولین ترجیح رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قانون کی حکمرانی عمر ایوب نے نے لکھا کہ پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ محمد ایوب کے طور پر ہوئی جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔

ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق جب محمد ایوب ایک لنک روڈ سے نکلے تو ایک لاپرواہی سے چلائے جانے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار کر کچل دیا۔ایس ایچ او کے مطابق، محد ایوب کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افسر نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، تاہم حادثہ اتنا شدید تھا کہ ان کا سر کچل گیا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ڈمپر کے ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • مصری رہنما کی اسرائیل سے متعلق عرب ممالک کی پالیسی پر شدید تنقید
  • میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
  • پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
  • فارم 47 کے حکمران اپنی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں، پشتونخوا میپ