نیمہ شعبان کے مراسم کی نگرانی جدید ترین سافٹ وئیرز کے ذریعے کی جا رہی ہے، ایرانی پولیس چیف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سیکورٹی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ آپ امام زمانہ علیہ السلام کے وجود بابرکت کے حضور اپنی ذمہ داریوں کو اننجام دینے کا احساس کریں، انشا اللہ آپ خاص سکون اور لطف محسوس کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں گورنر کی موجودگی میں دیگر حکام کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پولیس کے سربراہ سردار احمد رضا رادان نے نیمہ شعبان کے ایام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تمام محکموں اور ذمہ داروں کی ان ایام میں امن امان کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائی جانیوالی زحمات اور دن رات مصروفیات کیوجہ سے بے آرامی اور بے خوابی کو مولا امام زمان علیہ السلام شرف قبولیت بخشیں گے، اس سال بھی یہ ایام انتہائی حساس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سارا سال یہ مقدس اور اہم تقریبات جیسے محرم، اربعین، شعبان، رمضان المبارک میں جاری رہتی ہیں۔
پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں اور تنظیمی کے ذمہ دار اور کارکنان مسلسل ذمہ داریاں انجام دینے کیوجہ سے ان حالات سے عہدہ براہ ہونیکا کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیمہ شعبان کی تقریبات اور مراسم کو بھی اربعین کے مراسم کی طرح میں منایا جاتا ہے، ہمیں اربعین کی طرز پر انتظامات کرنیکی ضرورت ہے۔ انہوں نے مختلف محکموں اور سیکورٹی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ امام زمانہ علیہ السلام کے وجود بابرکت کے حضور اپنی ذمہ داریوں کو اننجام دینے کا احساس کریں، انشا اللہ آپ خاص سکون اور لطف محسوس کرینگے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے
پڑھیں:
لاہور پولیس کا کرایہ داری ایکٹ پرعملدرآمد، خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماہ اکتوبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 271 ملزمان کو گرفتار کرکے 152 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2700 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں، کوائف کے اندراج سے انحراف کرنیوالے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے پر قانون حرکت میں آئے گا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ مشتبہ عناصر کی شناخت میں کرایہ داری رجسٹریشن اہمیت کی حامل ہے، شہری اپنے کرایہ داروں کا اندراج فوری کروائیں۔