پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شوکاز نوٹس کا جواب مد نظر رکھتے ہوئے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالا جارہا ہے اور یہ سب بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے تحت کیا جارہا ہے۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/934143285549044/
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
لاہور:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔
ڈی جی آئل کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔