ترقیاتی منصوبوں کیلئے روان سال 6 کھرب 28 ارب 89 کروڑکے فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 28 ارب 89 کروڑکے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، جن میں سے اب تک 2 کھرب20ارب19کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات کے اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 56 ارب 75کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے96 ارب 75 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے ایک کھرب ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 3 ارب 98کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 5 ارب 81 کروڑ، پلاننگ کمیشن کیلئے 7 ارب 49 کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئے 21 ارب، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 86کروڑ 65لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 15کرو ڑ 38 لاکھ، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کیلئے 38 کروڑ 52لاکھ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 14ارب 85کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب 37 کروڑ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے 91کروڑ ، لاجسٹک ڈویژن کیلئے 55کروڑ 80لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 5ارب 23 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے ایک ارب 20کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن کیلئے8 ارب 37 کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے 2 ارب 20کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 49کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈویژن کیلئے کے فنڈز
پڑھیں:
وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
الیکٹرک وہیکلزپالیسی دستاویز کے مطابق 2030تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائے گی ۔ 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، 2238 بسیں اور 2996 ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔ اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔ اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔