ڈیفنس اغوا کیس: جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے سے اغوا نوجوان مصطفی کیس میں اہم پیش رفت‘ عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کردی ۔ عدالت نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم ارمغان کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ،عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان کو 10 فروری کو جیل بھیج دیا تھا پولیس کا موقف تھا کہ ملزم ارمغان کے گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ سے متعلق علیحدہ تفتیش کرنی ہے ، بھاری تعداد میں برآمد اسلحہ غیر قانونی ہے ، پولیس غیر قانونی اسلحہ کا علحیدہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل سے دوبارہ گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔