چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا ہونہارطلبہ کو شائننگ اسٹارایوارڈ دینے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیرصدارت اجلاس ہورہا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن نے میڑک، انٹر اور مدارس کے 200 سے زائد ہونہار طلبہ و طالبات کو شائننگ اسٹار ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے،2024 کیسالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے نہم، دہم، انٹر سال اول و دوم اور مدارس کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے گلبرک ٹاؤن کے رہائشی طلباء میں لیپ ٹاپ، ایکسیلنس ایوارڈ، تحائف اور تعریفی سند تقسیم کی جائیں گی، شائننگ اسٹار کی مرکزی تقریب 15 فروری بروز ہفتہ صبح 10 بجے المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں منعقد کی جائے گی، اس بات کا اعلان چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے تمام یوسز کی چیئرمین وائس چیئرمین اور گلبرگ ٹاؤن کے افسران کے اجلاس میں کیا۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مرکز اسلامی میں شائننگ اسٹار پروگرام کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ ہوئے کہا کہ شائننگ اسٹار پروگرام کرنے کا مقصد گلبرگ ٹاؤن کے ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، شائننگ اسٹار بچوں میں شہر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی و کاروباری شخصیات انعامات تقسیم کریں گی،ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ویژن کے مطابق ہم اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے ہم نوجوانوں کے لیے وسائل مہیا کریں گے میں اور میری پوری ٹیم دن رات عوام کو سہولت مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمد الیاس، ٹاؤن مونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، سابق ٹاون ناظم فاروق نعمت اللہ، یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، کوآرڈینیٹر اور تمام محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین گلبرگ ٹاو ن شائننگ اسٹار
پڑھیں:
مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو دی ٹکٹ میں راشد نسیم نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔
راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔
تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔
راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کے اختتام پر راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
راشد نسیم اس سے قبل اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت کئی ممالک میں اپنی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔