شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن+صباح نیوز)پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،پانی پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو شرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں،ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم
کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے،بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدرجنید اکبرخان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی یہی خواہش ہے کہ شیرافضل مروت پارٹی کا حصہ رہیں اور اس حوالے سے وہ بانی چیئرمین عمران خان سے مل کر بات بھی کریں گے۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر پارٹی اپنا موقف دے گی‘ نو مئی کے واقع پر ہم آج بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہیں،آٹھ فروری کے بعد پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے،وزیر آباد میں پولیس نے ہمارے ایک کارکن کا جنازہ نہیں پڑھنے دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔