اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا ائیرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔ ترک صدر اردگان کے ساتھ وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد اور معروف کاروباری شخصیات بھی وفد میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ صدر اردگان اور وزیراعظم شہباز شریف سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ کونسل کا یہ ساتواں اجلاس ہو گا۔ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ صدر رجب طیب اردگان کی آمد پر ان کے اعزاز میں  21 توپوں کی سلامی دی گئی اور روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے ان کو خوش آمدید کہا۔ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے ان کا فضائی استقبال کیا اور ان کے جہاز کو اپنے  حصار میں اسلام آباد  لائے۔ ترک صدر، صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے  ملاقات کریں گے اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: استقبال کیا

پڑھیں:

اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰاق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحاق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لبنانی مجاہد جارج ابراہیم عبداللہ فرانس سے 40 سال قید کاٹ کر گھر پہنچ گئے
  • ’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
  • وفاقی وزیر صحت گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے
  • اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
  • آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
  • خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات