طلبہ یونین کے الیکشن کے بغیر جمہوری نظام ادھورا ہے،عمیر شامل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارعت)اسلامی جمعیت طلبہ ٹنڈوجام کے لیے سیشن 2025-26ء کے نئے ناظم مقام کا انتخاب عمل میں آ گیا طلبہ یونین کے الیکشن کے بغیر جمہوری نظام ادھورا ہے سندھ کی یونیورسٹیوں میںبیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنا تعلیم کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، ناظم صوبہ جمعیت ۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم عمیر شامل لاکھو کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین نے متفقہ طور پر تابش کمبوہ کو ناظم ٹنڈوجام منتخب کر لیا۔ اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے مختلف ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی ۔نومنتخب ناظم تابش کمبوہ کے انتخاب پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ طلبہ کی فلاح و بہبود، تعلیمی بہتری اور اسلامی اقدار کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ سندھ کے ناظم عمیر شامل لاکھو نے کہا کہ طلبہ یونین کے الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم اداروں میں کرپشن بڑھی ہے اور تعلیمی نظام بتاہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت تک جنہوری نظام مکمل نہیں ہو سکتا جب تک طلبہ یونین کے الیکشن نہیں ہو ںگے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل احمد شارق، امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد اور دیگر قائدین نے تابش کمبوہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک نظریاتی تحریک ہے جو نوجوانوں کو مثبت سمت میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے تابش کمبوہ کو استقامت اور کامیابی کے لیے دعا دی اور اقامتِ دین کی جدوجہد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے نئے ناظم کی قیادت میں اپنی تمام تر توانائیاں طلبہ کے حقوق، تعلیمی بہتری اور قرآن ن وسنت کی دعوت کے فروغ کے لیے صرف کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلبہ یونین کے الیکشن اسلامی جمعیت طلبہ تابش کمبوہ طلبہ کے کے لیے
پڑھیں:
پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر نے کہا کہ کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں عالمی دباؤ پر قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حکومتی سرپرستی میں تعلیمی اداروں میں نشہ اور بے حیائی کے کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے، کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں سیرت النبیؐ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع ایڈووکیٹ نادر کھوسہ، مقامی امیر رمیز راجہ شیخ بھی موجود تھے۔
حافظ نصراللہ چنا نے کہا کہ اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آئے ہوئے مملکت پاکستان کو 78 سال گذر چکے ہیں، لیکن مسلم اکثریتی ہونے کے باوجود ایک دن کیلئے بھی یہاں رحمت العالمینﷺ کا بابرکت نظام نافذ نہیں کیا گیا، جس کا خمیازہ پوری قوم مہنگائی، بدامنی، رزق کی تنگی سیلاب سمیت بے شمار مسائل کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجات کا واحد حل زندگی کے ہر دائرے میں سیرت طیبہ کو اپنانا ہے، ماہ مبارک میں اس عزم کا اظہار کیا جائے کہ ہم مغرب کے فرسودہ اور شیطانی نظام سے نجات اور زندگی کی آخری سانس تک نظام مصطفویؐ کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے۔