میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی بات نہیں کی: شہریار آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کل میرے سامنے بانئ ہاکستان تخریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی بات نہیں کی۔
پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب نے ایک ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کے لیے خدمات ہیں، شیر افضل کے لیے عمران خان سے بات کریں گے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کی سیاست ختم ہو گئی ہے، وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہی، جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا جارہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، بانی پی ٹی آئی نے قانون کی بالادستی کی بات کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہریار آفریدی پی ٹی آئی شیر افضل کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے، وزیرِ قانون آزاد کشمیر
وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید—فائل فوٹو
آزاد کشمیر کے وزیرِ قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا ہے۔
وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے اگلی ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی۔
میاں عبدالوحید نے ایوان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر سلطان محمود کے حمایت یافتہ ارکان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ہوچکی ہے اور اب قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اپنے ممبران کی تعداد 27ہوگئی ہے۔
اب تک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 6 وزرائے اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گی اور پیپلز پارٹی عددی برتری کے باعث بغیر اتحاد کے حکومت بنائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وزیرِقانون آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں 2 سال سے رجسٹرڈ ہی نہیں اور فاروڈ بلاک کے ممبران پر فلور کراسنگ ایکٹ نہیں لگ سکتا اور اب نئے قائد ایوان کے فیصلہ کا اختیار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
وزیر قانون آزاد کشمیر نے لائحہ عمل واضح کرتے ہوئے کہا کہ 3 سے 4 دن کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی اور تحریک عدم اعتماد جمع کرواتے وقت پیپلز پارٹی نئے وزیر اعظم کا نام جاری کرے گی۔