ملٹری کورٹ کا عام امپریشن کیا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی کے استفسار پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ملٹری کورٹ کا عام امپریشن کیا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ملٹری کورٹ کا امپریشن یہ ہے کہ وہاں کوئی بھی گیا وہ بچ نہیں سکتا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ایک شق کی وجہ سے شہریوں کو فوجی عدالتوں میں لے جایا جا رہا ہے،پورا فریم ورک 1962کے آئین سے مختلف ہو چکا ہے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ جو ترمیم قانون میں ہوئی تھی وہ درست ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ 1962اور1973کے آئین کے بعد آج کل حالات بہت مختلف ہیں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ملٹری کورٹ کا عام امپریشن کیا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ملٹری کورٹ کا امپریشن یہ ہے کہ وہاں کوئی بھی گیا وہ بچ نہیں سکتا، غداری سے بڑا جرم کوئی نہیں لیکن آرٹیکل 6میں بھی نہیں کہتے کہ اپیل کا حق نہیں، غداری کے مقدمے میں بھی ہائیکورٹ کے تین ججز فیصلہ کرتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قصور سسٹم کا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کورٹ ا
پڑھیں:
پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے: سلمان اکرم راجا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے، ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
مزید :