وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ٹریفک مسائل اور روڈ حادثات پر اجلاس، اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ہدایت دی کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے اور ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹریفک مسائل اور بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضی وہاب، سیکریٹری انرجی مصدق خان، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن شریک ہوئے۔
وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز، بلدیات، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو آئی جی پولیس کے ذریعے سخت ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیوں کی فٹنس، ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ہدایت دی کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے اور ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور روڈ
پڑھیں:
چیف سیکریٹری سندھ نے تاریخی عمارت خارس ہاؤس گرائے جانے کا نوٹس لے لیا
چیف سیکریٹری سندھ نے کلفٹن روڈ پر تاریخی عمارت ’خارس ہاؤس‘ گرائے جانے کا نوٹس لے لیا۔
چیف سیکریٹری آصف شاہ نے کمشنر کراچی کو تحقیقات کرکے 72 گھنٹے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی خارس ہاؤس گرائے جانے کے معاملے میں بے ضابطگی سامنے آنے پر ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری ثقافت اور ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) تحقیقات میں معاونت کریں۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف شاہ نے یہ بھی کہا کہ ثقافتی اور تاریخی ورثے کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔