کراچی:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کے-الیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے ریلیف کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کے-الیکٹرک نے بتایا کہ کے۔الیکٹرک کی نومبر2024 ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس کا اطلاق فروری 2025 میں ہوگا-

ترجمان نے بتایا کہ نیپرا نے نومبر2024 کی درخواست پر1.

23 روپے فی یونٹ ریلیف کی عارضی ماہانہ ایف سی اے کی منظوری دے دی ہے اور کراچی کے صارفین کو فروری 2025 کے بلوں میں ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 1773 ملین روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر منحصر ہے-

ترجمان کے۔الیکٹرک نے مزید کہا کہ نیپرا جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پر اطلاق کیا جاتا ہے، عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کا فائدہ بھی اُٹھاتے ہیں-

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک

پڑھیں:

عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی

اسلام آباد:

وفاقی وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات کے ساتھ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے لہٰذا پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق اور پھر بکنگ کرائیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا