پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑوانے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مولانا فضل الرحمان : فوٹو فائل
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی کھیل کھیلے گئے، اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑوانے کی کوشش کی گئی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو اکثریت کے فیصلوں کا احترام نہیں، عوام کی تائید سے محروم حکومتوں پر قوم کا اعتماد نہیں ہوتا، ڈمی حکومت کے نمائندے عوام کے سامنے نہیں جا سکتے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہماری رائے میں آئینی عدالت کی تشکیل تھی، آئینی بینچ کا بننا بُرا آغاز نہیں، آئینی بینچ کو چلنے دیا جائے تو بہتر نتائج آئیں گے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں کیا ہم نے کبھی سوچنا ہے، پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عوام نے قطار میں کھڑے ہو کر دکھاوے کیلئے ووٹ دینا ہوتا ہے، جس نے باکس کھولنا ہوتا ہے اس کی مرضی ہے کیا برآمد کرتا ہے، ہم طاقت کے آگے مرعوب نہیں ہوں گے، سیاست دانوں کو ملک کے نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان جے یو ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگہ وفد کی ملاقات، فاٹا کی صورتحال سے آگاہ کیا
گرینڈ قبائلی جرگے کے نمائندہ وفد نے وفاقی دارالحکومت میں جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات میں فاٹا بارے حکومتی کمیٹی پر غور و خوض اور حکومتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے جے یو آئی کے سربراہ سے وزیراعظم سے ملاقات کی اپیل کی جبکہ وزیراعظم سے ملاقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر بھی زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگے کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں وفد نے مولانا فضل الرحمان کو فاٹا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں فاٹا بارے حکومتی کمیٹی پر غور و خوض اور حکومتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اپیل کی جب کی وزیراعظم سے ملاقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر بھی زور دیا۔
قبائلی جرگے کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے تشکیل کمیٹی کی سربراہی مولانا فضل الرحمان سے قبول کرنے کی درخواست کی، مولانا فضل الرحمان نے وفد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں تحفظات پیش کریں گے۔