میاں سرفرازٹائون میں سی بی اے کےحمایت یافتہ بھاری اکثریت سے کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میاں سرفراز ٹاؤن حیدرآباد میں سی بی اے کے لئے ریفرنڈم نیشنل لیبر فیڈریشن کی حمایت یافتہ اسٹاف یونین کی بھاری اکثریت سے کامیابی، مدمقابل متحدہ لیبر فیڈریشن کی حمایت یافتہ ورکرز یونین صرف44ووٹ لے سکی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی نو میونسپل کارپوریشنز میں سے سب سے پہلے میاں سرفراز ٹاؤن کارپوریشن میں سودا کار ایجنٹ سی بی اے کے لئے 13فروری کو انتخاب ہوا دن بھر گہماگہمی رہی محکمہ لیبرافسران کی زیر نگرانی ہونے والے ریفرنڈم میں 204ملازمین سے 169نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے اسٹاف یونین نے 119 جبکہ ورکرز یونین نے صرف44ووٹ حاصل کئے جبکہ 6ووٹ مسترد کردئے گئے کامیاب ہونے والی اسٹاف یونین جس کا انتخابی نشان گھوڑا تھا کو جماعت اسلامی کی نیشنل لیبر فیڈریشن حمایت حاصل تھی جبکہ ورکرز یونین جس کا انتخابی نشان شاہین تھا کو متحدہ قومی موومنٹ کی متحدہ لیبر فیڈریشن کی حمایت حاصل تھی اسٹاف یونین کی شاندار کامیابی پر این ایل ایف سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، زونل صدر عبدالقیوم بھٹی،جنرل سیکریٹری اعجاز حسین ، احسن شیخ ودیگر نے اسٹاف یونین کے صدر غلام محمد قریشی، جنرل سیکرٹری محمد عامر خان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیبر فیڈریشن اسٹاف یونین
پڑھیں:
اب ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز بھی "اپنی چھت اپنا گھر" کاخواب حقیقت میں بدل سکیں گے
سٹی42: ستھرا پنجاب کے صفائی کے ہیروز اب "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنا ذاتی گھر حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ورکرز کیلئے ایک خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اور اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے تقریب میں شرکت کی۔ بابر صاحب دین نے بتایا کہ ورکروں کی آسانی کیلئے سہولت مراکز پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ گھر کی تعمیر کیلئے آسان قرضے حاصل کر سکیں۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 12 ہزار سے زائد ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مرحلہ وار راشن کارڈز کی تقسیم بھی شروع کی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد سینٹری ہیروز کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مرزا ولید بیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یہ آگاہی سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ورکرز اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 77 ہزار سے زائد خاندان اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 14 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں میں شفٹ ہو چکے ہیں۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری
انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے چار سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائے گا اور ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ورکرز اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔