آرمی چیف آج گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات آج (جمعہ کو) گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی ) کے تحت آج 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔دورے میں جی پی آئی کے اسمارٹ ایگری فارم ، گرین ایگری مال اور تحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح بھی شامل ہے۔ اس دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا ئے گا ۔جی پی آئی کی جانب سیکارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش ہوگی۔ زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات کا ماڈل فارمز کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے روشناس کرائیں گے ۔ آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔ملکی معیشت کے استحکام میں زرعی ترقی کا کردار اہم ہے اور اس کے لیے ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آرمی چیف کا نعرہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ ہر زباں کا ورد بن گیا، نیا نغمہ ریلیز
راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دلیرانہ نعرے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ نے پورے ملک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ یہ نعرہ نہ صرف ہر پاکستانی کی زبان پر ہے بلکہ ایک عظیم ملی نغمے کی صورت میں بھی ہر دل کی ترجمانی کر رہا ہے۔
یہ ملی نغمہ، جس میں وطن سے بے پناہ محبت اور دشمنوں کی بربادی کا پیغام دیا گیا ہے، ہر پاکستانی کے جوش و جذبے کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔ نغمے کے دل مو لینے والے سُر اور ولولہ انگیز بول ملک بھر میں گونج رہے ہیں، اور ہر شہری کی آواز بن چکے ہیں۔
نغمے میں پاکستانی عوام کو مثلِ فولاد قرار دیتے ہوئے دشمنوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام بھارت کے ہر ناپاک ارادے کا پتھر سے جواب دینے کے لیے متحد اور تیار ہیں۔
ملک بھر میں یہ عزم پایا جاتا ہے کہ بھارت کے ہر وار کو بھرپور انداز میں پسپا کیا جائے گا اور دشمن کو لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا جائے گا۔
پاکستان کی غیور قوم، اپنی فوج کے شانہ بشانہ، آج ایک مرتبہ پھر دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان کی بقا، آزادی اور عزت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ کے نعرے نے نہ صرف دلوں کو جوڑ دیا ہے بلکہ دشمنوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھا دیا ہے۔
سابق بھارتی کپتان کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے 100 فیصد خاتمے کا مطالبہ