UrduPoint:
2025-10-27@13:42:00 GMT

غزہ جنگ بندی: امدادی سرگرمیوں کی ترجیح فوری ضروریات

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

غزہ جنگ بندی: امدادی سرگرمیوں کی ترجیح فوری ضروریات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی بدستور جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے کہا ہے کہ 15 ماہ کی جنگ سے تباہ حال لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں مزید بڑی مقدار میں اور متنوع مدد درکار ہو گی۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ لوگوں کو ہرممکن مدد پہنچانے کے لیے ہر موقع بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ادارے کے عہدیدار رینے نیجینئس کا کہنا ہے کہ کہ غزہ میں لوگوں کو یہ تشویش لاحق ہے کہ آیا جنگ بندی برقرار رہے گی یا نہیں۔ تاہم، آج حماس کی جانب سے معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی بدولت امدادی ٹیموں کے لیے غزہ کے لوگوں کو دیگر مدد کے علاوہ بڑی مقدار میں پینےکا صاف پانی مہیا کرنا بھی ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم، لوگوں کو پناہ کے سامان اور تعلیم کی ضرورت ہے۔ بچے پوچھتے ہیں کہ ان کا سکول کہاں ہے۔ وہ سکول جانا چاہتے اور تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔15 لاکھ لوگوں کے لیے غذائی مدد

19 جنوری کو جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز ہونے کے بعد روزانہ اوسطاً 600 ٹرک امداد لے کر غزہ آ رہے ہیں۔ 'اوچا' کے مطابق، بدھ کو 800 ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان غزہ پہنچایا گیا جبکہ 15 لاکھ لوگوں کو غذائی امداد مہیا کی جا چکی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے نتساریم راہداری کھولے جانے کے بعد تقریباً 586,000 لوگوں نے جنوبی سے شمالی غزہ کی جانب واپسی اختیار کی ہے جبکہ 56 ہزار لوگ شمالی سے جنوبی غزہ کی جانب گئے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے کہا ہے کہ اگرچہ علاقے میں قحط کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن لوگوں کو پناہ گاہیں اور حرارت فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

جنگ بندی شروع ہونے کے بعد 644,000 لوگوں نے پناہ کا امدادی سامان وصول کیا ہے جس میں خیمے، پلاسٹک کی چادریں، کمبل، گرم پکڑے، روزن بند کرنے کا سامان اور ترپالیں شامل ہیں۔تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی ضرورت

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ غزہ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل بحال ہونا ضروری ہے۔

ادارے کی ترجمان ٹیس انگرام نے کہا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد فراہم کی جا چکی ہے اور گزشتہ تین یوم میں اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم 15 ماہ کے مسائل تین ہفتوں میں ختم نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ اتنی ہی مقدار میں امداد کی متواتر ترسیل ضروری ہے۔ تجارتی سامان کی آمد شروع ہونے کے نتیجے میں بازاروں میں ضروریات زندگی وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی۔

اس کے ساتھ نقدی کا انتظام کرنے اور بینک بحال کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ لوگ یہ چیزیں خرید سکیں۔

ادارے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیل کی بمباری میں تباہ ہونے والی شہری تنصیبات کو فوری طور پر مرمت کر کے قابل استعمال بنانا ممکن نہیں ہے۔ جنگ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے انتظام جیسی سہولیات بری طرح متاثر ہوئی ہیں جن کی مرمت کے لیے درکار آلات غزہ میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔

یونیسف کی ترجیحات

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی برقرار رہنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی بدولت بچوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے اور انہیں بنیادی سہولیات مہیا کرنے کا کام آسان ہو گیا ہے۔ یو این نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پانی کی فراہمی، طبی سہولیات کو بہتر بنانا اور لوگوں کو غذائیت مہیا کرنا ادارے کی بنیادی ترجیحات ہیں۔

یونیسف کوشش کر رہا ہے کہ لوگوں کو حسب ضرورت پانی کی فراہمی دوبارہ شروع ہو جائے۔ شمالی غزہ اور رفح میں پانی کے پائپ اور کنوئیں تباہ ہو گئے ہیں۔ ان حالات میں ناصرف ان تنصیبات کی مرمت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں بلکہ لوگوں کو ٹرکوں کے ذریعے بھی پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔

طبی مدد کی فراہمی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے بتایا ہے کہ ادارے نے جنگ بندی کے بعد 414 مریضوں اور زخمی لوگوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر بھجوانے میں مدد دی ہے۔

جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے نومولود بچوں کو حرارت مہیا کرنے کا سامان، خواتین کو بعداز حمل طبی سہولیات اور ایام ماہواری میں صحت و صفائی برقرار رکھنے کی اشیا مہیا کی ہیں۔ علاوہ ازیں، خواتین اور لڑکیوں کو صنفی بنیاد پر تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے غزہ شہر میں ایک نئی پناہ گاہ بھی بنائی گئی ہے۔

غزہ کے طبی حکام نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 اور 11 فروری 2025 کے درمیان کم از کم 48,219 لوگوں کی ہلاکت ہوئی اور 111,665 زخمی ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے کا کہنا ہے کہ کی فراہمی لوگوں کو کی جانب ہونے کے کے لیے کے بعد

پڑھیں:

امریکا کی کولمبیا کے صدر پر پابندیاں، منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں  جب کہ امریکی شہریوں اور اداروں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی یا تجارتی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے ، صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش نیٹ ورکس کو غیر اعلانیہ طور پر سہولت دی ہے، جس سے منشیات کی ترسیل شمالی امریکا تک پہنچی۔

دوسری جانب کولمبیا کے صدر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات سیاسی مقاصد کے تحت لگائے گئے ہیں تاکہ کولمبیا کی خودمختار پالیسیوں پر دباؤ ڈالا جا سکے، امریکا چاہتا ہے کہ دنیا میں اس کی حکمرانی قائم رہے۔

ادھر کولمبیا کی حکومت نے بھی امریکی فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک کے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے،  واشنگٹن کا یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کرے گا اور باہمی اعتماد کو نقصان پہنچائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سوشل سیکیورٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 15 امدادی ٹرک روانہ
  • عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں: سہیل آفریدی
  • مزدوروں کی نجی ضروریات اور گورنمنٹ کی بے توجہی
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ: امریکن ایئرلائنز کا اسرائیل کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ دفعہ 144 کے تحت متعدد اضلاع میں کان کنی پر پابندی میں توسیع
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ کے زخم ہنوز تازہ
  • امریکا کی کولمبیا کے صدر پر پابندیاں، منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام
  • امریکا میں فوجیوں کی تنخواہیں امدادی رقم سے اداکرنے کا فیصلہ
  • امریکا کا مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا موقف مثبت قدم ہے، حازم قاسم
  • گلگت، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت