کراچی کے ینگ کرکٹرز کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور سلفیاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ینگ کرکٹرز نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر اور سلفیاں بنائیں۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلنے والے 15 سے زائد ینگ پلیئرز کو پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔ ینگ کھلاڑیوں نے کپتان محمد رضوان، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا اور گپ شپ کی۔
مزید پڑھیں: سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟
ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے کرکٹ کے بارے سوالات کیے اور بیٹنگ و بؤلنگ کے بارے ٹپس لیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم میں محنت کی تلقین کی۔ ینگ کرکٹرز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کرانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور سہ ملکی سیریز کے فائنل اور چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابراعظم پی سی بی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شاہین شاہ محسن نقوی محمد رضوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی سی بی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شاہین شاہ محسن نقوی محمد رضوان ٹیم کے کھلاڑیوں ینگ کرکٹرز نے قومی ٹیم کے پی سی بی
پڑھیں:
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلیے سیکورٹی پلان پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف سردار رمیش سنگھ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صدر گرو نانک دربار کراچی سریش پسوانی، جواہر لال اور دیپک سنگھ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام زائرین، شرکاء اور مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے دوران پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔