2025-11-04@02:20:57 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 109				 
                «ٹیم کے کھلاڑیوں»:
	بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں دیے گئے عشائیے میں شہباز شریف نے مہمان اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔ شہباز شریف...
	پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے  ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
	پاکستان کی چار رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کے لیے لاہور سے بحرین روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم دبئی کے راستے بحرین پہنچے گی جہاں گیمز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا اور یہ مقابلے 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ٹیم میں تین مرد ایتھلیٹس غلام مرتضیٰ، محمد بہرام خان، محمد حسین فیض اور ایک خاتون ایتھلیٹ اقرا ریاض شامل ہیں، جب کہ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سیمی رضوی انجام دے رہی ہیں۔ قومی ٹیم کی کوچ سیمی رضوی نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں اور انشاءاللہ وہ میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ایونٹ میں شرکت...
	 پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔  محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔  اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں، انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں، بلکہ دوستی...
	چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں، امید ہے  کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کا عمل مکمل کر لیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے،  سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کے قوی امکانات ہیں جبکہ صائم ایوب اور محمد حارث کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے حالانکہ دونوں بیٹرز ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سلیکشن کمیٹی، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوجوان بیٹرز کو مزید اعتماد دینے اور انہیں مستقل کھلاڑیوں کے طور پر تیار کرنے کے لیے مزید موقع فراہم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حسن...
	’اصل مسئلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی ہے‘، ہاکی میچ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے پر لوگوں کا خیر مقدم
	ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
	کرکٹ ٹیم کے برعکس رویہ:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025  سب نیوز کولالمپور(آئی پی ایس )سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف پہلا گول کر دیا گیا۔ پاکستان کے حنان شاہد نے ٹیم کو برتری دلائی۔واضح رہے گزشہ ماہ ہونیو الے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
	پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار  کے والد ذوالفقار احمد انتقال  کر گئے۔ شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے  شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے ان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
	 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ بولر اور 2 اسپنر کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔ وائرل فیور کے سبب دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ 38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کے ساتھ تجربے کار...
	 جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔  دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کو کھلانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر غور جاری ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے...
	 پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر ابرار احمد کی دعوت ولیمہ کی تقریب اتوار کو مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئی۔  تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹر اسد شفیق، پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک و کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر، ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر اعظم خان، کھیلوں کی مختلف شخصیات، رشتہ داروں، عزیز واقارب اور دوست و احباب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 27 سالہ ابرار احمد ہفتہ کو آمنہ رحیم سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ آٹھ بہن بھائیوں میں سب...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کے ساتھ مصافحے کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔بھارتی بورڈ کے مطابق 5 اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول پاک بھارت ویمنز میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھ ملنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی وہی ہے جو گزشتہ ہفتے ایشیا کپ کے دوران اختیار کی گئی تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ کرکٹ کے تمام...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کیے گئے اسپنر آصف آفریدی کی سلیکشن پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز سے وابستہ آصف آفریدی کی عمر 38 سال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل کا ٹاس فکس تھا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے آصف آفریدی کی سلیکشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آصف آفریدی کون ہے؟...
	پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دیے ہیں اور انہیں غیر ملکی ٹی20 لیگز میں شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو باضابطہ طور پر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کر دی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی لیگز سے دستبردار ہوکر مقامی کرکٹ کو ترجیح دیں۔ اس فیصلے...
	ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حسن علی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: تنازعات سے بھرپور ایشیا کپ 2025 اختتام پذیر، اگلا ایونٹ اب کب اور کہاں ہوگا؟ واپس آنے والے کھلاڑیوں کی پرواز لاہور میں اتری۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
	وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیزملک کا نام روشن کررہےہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرکٹ کی مثال دے دی۔  انہوں نے کہا کہ اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کا اکیلا کپتان دیگر 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک کی جیت اور دوسرے کی ہار...
	پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025  سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راونڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
	ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باجود جہاں پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے وہیں شائقین کرکٹ سمیت حکمران اور سیاست دان بھی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی میچ سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دے دیے۔ فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے کھاؤ، اس سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل گیم کھیلو، تمہارے اندر بہت پوٹینشنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمہاری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور صرف ملک و قوم کے لیے میدان میں اتریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہ کمزوری جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، میچز میں کامیابی صرف بہتر منصوبہ بندی اور کم سے کم تبدیلیوں سے ممکن ہے، جبکہ بار بار تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلیں،  اگر شاہین شاہ آفریدی جیسا فاسٹ بولر بیٹنگ میں...
	ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ تاہم بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم سے باہر بلا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف میچ آفیشلز سے ہاتھ ملانے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی بھارت اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ہاتھ نہیں ملایا تھا۔...
	دبئی(سپورٹس ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 7 وکٹ سے شکست کھانے والی پاکستان ٹیم میں آج دو کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے جو گروپ میچ کا حصہ تھے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، لیکن یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان کم ہے۔  ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا...
	دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 دن پہلے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں 7 وکٹ سے ہارنے والی ٹیم پاکستان میں 2 کھلاڑی جو گروپ میچ کھیلے تھے، آج ٹیم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے...
	ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو گراؤنڈ میں اُس وقت ہوئی جب قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں مصروف تھی۔ محسن نقوی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے خصوصی گفتگو کی، ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہر کھلاڑی کے عزم اور جذبے کو سراہا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی، جبکہ چیئرمین کی موجودگی نے ٹیم کے...
	پاک بھارت ٹاکرا، محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025  سب نیوز دبئی(سب نیوز )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔آئی سی سی اکیڈمی کیاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کے حوصلے بلند کیے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سیگفتگو بھی کی۔ کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبیکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ اسٹاف اور...
	بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو بیرونی دباؤ سے بچنے کے لیے فون بند کرکے آرام کرنا چاہیے۔ سوریہ کمار نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اپنے کمرے بند کریں، فون بند کریں اور سو جائیں۔ یہی سب سے بہتر ہے۔ کہنا آسان ہے لیکن عمل مشکل، یہ آپ پر ہے کہ آپ کیا سننا چاہتے ہیں اور دماغ میں کیا جگہ دینا چاہتے ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کی ٹکراؤ...
	بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی،  بی جے پی اور اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم نے آپریشن سندور جیت لیا تھا، جو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہیں ملائے؟ بھگونت سنگھ مان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسی پاکستان کے خلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ہے۔ بی جے پی اور اس کی ٹرول آرمی جسے چاہے غدار قرار دیتی ہے۔ پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے تو کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے ورنہ اس کو ملک کاغدار کہیں گے کیونکہ پاکستان سے...
	ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے بعد انڈین ٹیم کے کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے کی روایت برقرار نہیں رکھی۔ بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت احتجاج بھی کیا جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کرنے والے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو بتا دی لیکن سوریا کمار نے یہ سب کس کے کہنے پر کیا، اس متعلق بھارتی میڈیا نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا...
	بھارت اور پاکستان کے درمیان ’مصافحہ کے تنازع‘ نے شدت اختیار کر لی ہے، سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ طور پر شکایت درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے نے ’غلط تاثر‘ چھوڑتے ہوئے کھیل کے میدان میں سیاست کا مظاہرہ کیا۔ ’جنگیں پہلے بھی ہوئی ہیں، مگر ہم ہمیشہ مصافحہ کرتے رہے ہیں، یہ چیزیں ہمیشہ کے لیے ایک داغ کی مانند رہیں گی۔‘ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز اتوار کو بھارت نے پاکستان...
	پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔  واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
	چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
	ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ کے دوران کچھ اہم چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ عام طور پر میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، اور پھر اس کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار کسی میچ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ بھارت...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سہ ملکی سیریز میں کامیابی کو سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی مٹی آج ہم سب سے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔  یہ بھی پڑھیے: پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ میں کون کون سے اسٹار کرکٹرز جلو گر ہوں گے؟ کھلاڑیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ہر ممکن کردار ادا...
	 لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
	پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔  کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...
	پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو 400 روپے جیسی معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی توہین ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کی جانب سے ملنے والے الاؤنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے کا ڈیلی الاؤنس زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو ایک مزدور کی یومیہ دیہاڑی بھی نہیں بنتی، اور قومی کھلاڑیوں کو اس معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی بے قدری اور توہین ہے۔ ان کے مطابق پہلے بھی ڈیلی الاؤنس وقت...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی سیلیکشن پر ملے جلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کراچی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم سلیکشن اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، سرفراز احمد سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3،4 سالوں میں ایک نئی ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے، جس میں حسن نواز، حسین طلعت اور صائم ایوب سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے اور امید...
	نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈز کے حوالے سے طویل اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلیکٹرز، ہیڈکوچ اور کپتان کی مشاورت ہوئی۔ ایشیا کپ کی اہمیت کی وجہ سے مضبوط اسکواڈ ترتیب دینے پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام بھی زیر بحث آئے، بھارت کے خلاف اہم میچز کی وجہ سے سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پہلے متحدہ عرب امارات میں 29 اگست سے کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان آج کیا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ٹیم...
	اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ون ڈے کپتان محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے ارکان نے حب الوطنی اور اتحاد کا پیغام دیا۔ محمد رضوان نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی جبکہ سلمان آغا نے شہریوں سے اپیل کی کہ ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔ بابر اعظم نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یاد رکھیں، آج ہی کے دن پاکستان کا قیام عمل میں آیا،  یہ دن ہمیں ہماری پہچان دیتا ہے اور بطور قوم...
	کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا خاصا بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ تھا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ تقریب میں سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ، اولمپیا، اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے وزیر اعلیٰ نے پولو میچ کے ساتھ ساتھ گھڑ سواری کے دیگر دلچسپ مقابلے بھی دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان، شاہین شاہ آفریدی اور کوچنگ اسٹاف رکن کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے واقعہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس من گھڑت سوشل میڈیا کمپین کا مقصد ٹیم اور کھلاڑیوں کے مورال کو گرانا ہے۔ سوشل میڈیا کی فیک خبروں کا مقصد قومی ٹیم کے باہمی اتحاد اور انٹیگریٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا ادارے اس طرح کی من گھڑت فیک نیوز کو پھیلانے سے باز رہیں۔ ایسی خبروں کو پھیلانے میں ملوث افراد اور ادارے کے...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے...
	انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر پیش آئے 'ہینڈ شیک تنازع' پر بالآخر وضاحت دے دی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب میچ کے آخری دن بھارتی بیٹرز رویندر جڈیجا اور واشنگٹن سندر اپنی سنچریوں کے قریب تھے اور اسٹوکس نے کھیل کو ڈرا کرنے کی پیشکش کی جسے بھارتی کھلاڑیوں نے مسترد کرتے ہوئے بیٹنگ جاری رکھی۔ بعد ازاں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ میچ کے بعد اسٹوکس نے تمام بھارتی کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا لیکن جڈیجا کے قریب آتے ہی منہ موڑ لیا۔ Cortesy Video ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چند جملوں کا تبادلہ بھی دکھایا گیا جس پر سوشل میڈیا پر اسٹوکس پر غصے کا...
	کینیڈا کی 2018 ورلڈ جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے پانچ سابق کھلاڑیوں کو ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے، جس کا اعلان جمعرات کے روز جج نے کیا۔ مائیکل میکلوڈ، ایلکس فورمینٹن، ڈیلن ڈوبے، کارٹر ہارٹ اور کیل فوٹ پر یہ الزامات کینیڈا کے شہر لندن کے ایک ہوٹل میں اس وقت کے ایک واقعے سے متعلق تھے، جب ٹیم کی عالمی جونیئر چیمپیئن شپ کی فتح کی خوشی میں ہاکی کینیڈا کی جانب سے ایک گالا تقریب منعقد کی گئی تھی۔ ان تمام سابق نیشنل ہاکی لیگ یعنی این ایچ ایل کے کھلاڑیوں پر جنسی زیادتی کا ایک ایک الزام عائد کیا گیا تھا، جبکہ میکلوڈ پر ایک...
	  پاکستان ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ ثنا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ کو بھی قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ ٹیم کی مستقبل کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ منتخب شدہ 15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا...
	پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا بدستور کپتان برقرار رہیں گی، جبکہ 22 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹرایمن فاطمہ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمن فاطمہ نے رواں سال مئی میں کراچی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں 155.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 287 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ 2023 کے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔ کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا 14واں روز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ویمنز کھلاڑیوں کی دورہ آئرلینڈ کے بھرپور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے اہم دورے کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا۔17 جولائی سے شروع ہونے والے اس دورے میں پاکستان شاہینز انگلینڈ کے خلاف 2تین روزہ اور 3ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ یہ دورہ نہ صرف ان کھلاڑیوں کے لیے ایک نایاب تجربہ ہوگا بلکہ پاکستانی کرکٹ کی آئندہ نسل کی تیاری کا ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔اس ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جنہیں حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی پرفارمنس کے باعث خاصی پذیرائی ملی ہے۔ سعود کی قائدانہ صلاحیتوں کو اب ان اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ آزمایا جائے گا، جن میں سے 11...
	 کراچی:  پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عمیمہ سہیل 28 برس کی ہوگئیں۔ مقامی ہوٹل میں قومی ویمن ٹیم کی جانب سے عمیمہ سہیل کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف نے عمیمہ سہیل کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ کراچی میں جاری اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے عمیمہ سہیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹیم مینجر حنا منور، ہیڈ کوچ محمد وسیم، بولنگ کوچز جیند خان اور طاہر خان نے عمیمہ سہیل کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ عمیمہ سہیل 40 ون ڈے انٹرنیشنل اور 55 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔  قومی ویمن کرکٹر نے سالگرہ پر عزیز و اقارب اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ...
	کرکٹ پاکستان نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ نوجوان ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کی کوچنگ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا کا دلچسپ انٹرویو جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کو منفرد نام بھی بتائے ہیں۔سلمام علی آغا نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب کو نو لک شاٹ، فخر زمان کو فوجی، شاداب کو شیدی اور بابراعظم کو بوبی کہہ کر پکارتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سعود شکیل کو چوٹا کہتے ہیں کیونکہ اس کا ایٹی ٹیوڈ نیکسٹ لیول ہے لیکن بابر اعظم نے سعود شکیل کا نام چھوٹا ڈان رکھا تھا۔محمد نواز سے متعلق سلمان علی آغا نے کہا کہ اسکا الگ ہی انداز ہے لیکن وہ مجھے سولمن کہہ کر پکارتا ہے۔ٹی ٹوئنٹی کے کپتان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی نے ایک بار پھر کھیلوں کے انتظامی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل کو گزرے 16 دن ہو چکے ہیں، مگر ٹیم کے کھلاڑی اپنی بنیادی میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ملائیشیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جہاں انہیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، اس کامیابی کے باوجود کھلاڑیوں کو ان کا جائز معاوضہ...
	پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے عالمی سطح پر فائنل تک رسائی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان قومی ہیروز کو آج تک ان کا حق نہیں مل سکا۔ ملائیشیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل کو دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن کھلاڑی اپنی میچ فیس اور یومیہ الاؤنسز کے منتظر ہیں۔  نیوزی لینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی، لیکن ہمارے کھلاڑی اب تک مالی معاونت کی راہ تک رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، ان کھلاڑیوں کو چاہے ملکی میدانوں میں کھیلنا ہو یا بین الاقوامی سطح پر پاکستان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی کے سیزن 4 میں اسکواڈ سیکشن کا پہلا مرحلہ جاری ہے جس میں بڑے کھلاڑیوں کی بھی واپسی ہوگی۔سیزن 4 کا آغاز دسمبر سے ہوگا، ایونٹ سے متعلق آکشن کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بھی جلد سامنے آ جائیں گی۔آئی ایل میں جن کھلاڑیوں کو واپسی ہوگی ان میں فل سالٹ، الیکس ہیلز، ہسارنگا، روومن پاول، سام کرن، لوکی فرگوسن، فضل حق فاروقی، ٹم ڈیوڈ اور سکندر رضا شامل ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے کہا ہے کہ فی الحال ابتدائی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم امکانات موجود ہیں، نیلامی کے عمل میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے...
	ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم اتوار کے روز ملائیشیا سے لاہور پہنچ گئی، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام اور مداحوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم وسائل کی کمی کے باوجود بڑی کامیابی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ : پاکستان والی بال ٹیم نے بحرین میں جاری نیشنز کپ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان نے چائنیز تائپے کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔پانچ سیٹوں پر مشتمل یہ دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اعصابی جنگ ثابت ہوا۔ پہلے سیٹ میں چائنیز تائپے نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے برتری حاصل کی، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے جلد ہی اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت کر میچ میں برتری حاصل کرلی۔ چوتھے سیٹ میں تائپے کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا، لیکن...
	ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔  رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 16 ویں اور بابر اعظم 21 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز رینکنگ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے...
	ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2گیندیں استعمال ہونگیں متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،اسپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قوانین کی منظوری دیدی، جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 35ویں سے 50ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی، پوری اننگز کے دوران 2گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا۔ٹیسٹ میں کنکشن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کا نام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،سپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا۔خیال رہے ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی، ٹیسٹ میں 17جون سے ہوگا۔
	قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانیوالی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ بنگلادیش کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ سیریز سے بھی باہر کرنے کا پلان بنالیا ہے۔  رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی اور بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ڈراپ کیے جانے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے سینئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
	 کراچی:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کئی نمایاں کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ کو عید کی خوشیوں، صحت اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ تہنیتی پیغامات دیے۔ ویڈیو میں جن کھلاڑیوں کے پیغامات شامل تھے اُن میں نئے کپتان سلمان علی آغا، محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، نوجوان بلے باز صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور عامر جمال شامل تھے۔ اگرچہ ویڈیو کو سراہا گیا ہے لیکن شائقین نے ویڈیو میں سابق کپتان...
	نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2025-26 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس سمیت چار نئے چہروں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر مچ ہے، آل راؤنڈر زیک فولکس اور لیگ اسپنر آدی اشوک بھی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ٹم ساؤتھی، اش سودھی، اجاز پٹیل اور جوش کلارکسن جیسے کھلاڑیوں کو اس سال معاہدہ نہیں دیا گیا، جبکہ کین ولیمسن، ڈیوون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔ محمد عباس نے رواں سال مارچ میں پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 26 گیندوں پر 52 رنز...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی مینز ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔  مائیک ہیسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔  اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب واضح طور پر بیان کردہ کرداروں پر منحصر ہوگا اور ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ کرکٹ کھیلے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا...
	جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے حلف اُٹھالیا۔ گزشتہ روز ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا، یہ شاداب الیون کی ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی۔ میچ کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم نے آلودگی، کوڑا کرکٹ کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر حلف اٹھایا، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے فرنچائز ٹیم سے حلف لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاہین اور حارث کے نام ٹی20 کرکٹ میں اہم اعزاز  حلف نامے میں کہا گیا تھا...
	انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے اتوار کے ڈبل ہیڈر میچز میں ایک منفرد اور دلچسپ عمل دیکھا گیا، جب امپائر نے اچانک کھلاڑیوں کے بلّوں کے سائز کی جانچ شروع کر دی۔ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔ خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا۔ امپائر نے پورے بلّے پر گیج کو چلا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ کسی بھی مقام پر یہ حد سے تجاوز نہ کرے۔  آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کا...
	 نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان خان اور محمد علی نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے عثمان خان کو ڈیبیو کیپ دی۔عاکف جاوید کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جبکہ محمد رضوان نے محمد علی کو ڈیبیو کیپ دی
	نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا ہے۔ 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی ٹی 20 سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے جن میں شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں،حارث رؤف اور عثمان خان کو ون ڈے سکواڈ...
	قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افطار کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں روزہ افطار کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔ اذان کے وقت امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تاکہ کھلاڑی روزہ افطار کرسکیں۔ مزید پڑھیں: حارث کا سپرمین کیچ؛ فن ایلن بھی حیران، ویڈیو وائرل اس موقع پر تمام کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر فینز کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔ دوسری جانب میچ کے پہلے اوور میں حارث رؤف کو شاندار کیچ تھامنے پر انہیں صارفین سپر مین کہہ کر پکار رہے ہیں۔...
	چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی لیکن ابتدائی دو میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی...
	قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے نیشنل ٹی20 چیمپئین شپ میں حصہ نہ لینے والے کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ سابق کرکٹر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہ لینے تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹرز کو ماہانہ 60 لاکھ روپے تنخواہ دیتا ہے، وہ بورڈ کے ملازم ہیں انہیں ہر مقابلے میں حصہ لینا چاہیے۔ سابق کرکٹر نے کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا، کپتان محمد رضوان نے نیشنل ٹی20 کپ کھیلنے کے بجائے کلب کرکٹ کو ترجیح دی ہے جبکہ بابراعظم سمیت کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ مزید...
	قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے نیشنل ٹی20 چیمپئین شپ میں حصہ نہ لینے والے کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ سابق کرکٹر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہ لینے تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹرز کو ماہانہ 60 لاکھ روپے تنخواہ دیتا ہے، وہ بورڈ کے ملازم ہیں انہیں ہر مقابلے میں حصہ لینا چاہیے۔  سابق کرکٹر نے کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا، کپتان محمد رضوان نے نیشنل ٹی20 کپ کھیلنے کے بجائے کلب کرکٹ کو ترجیح دی ہے جبکہ بابراعظم سمیت کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا گزشتہ دنوں ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے اور نہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جتوایا ہے۔  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار یونس نے محمد حفیظ کی اس بات پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بڑے ناموں نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ اور شعیب اختر آمنے سامنے اب محمد حفیظ نے...
	قومی ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر لب کشائی کردی۔ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے غلط طریقے سے خبر کو پیش کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد کسی پر ذاتی حملہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان محض 90 کے دہائی میں آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے کے حوالے سے تھا، اسکے علاوہ اور کچھ نہیں جسے اس انداز میں پیش کیا گیا جیسے کسی انفرادی شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی سابق کرکٹر نے واضح...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بیٹر شمبن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔ اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آجائے گا۔اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ باپ...
	آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔  بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلئے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔  قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ سٹاف کیلئے بھی نان میچ ڈے کیلئے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔
	 کراچی:  آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلیے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔ قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی نان میچ ڈے کے لیے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔
	 DUBAI:  بھارت کی ٹیم نے چمپیئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہتےہوئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو باآسانی ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ کھلاڑیوں نے بازووں پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلے حریف ٹیم کو بیٹنگ کے شعبے میں محدود کردیا اور پھر ان کی بولنگ کو بھی ناکام بنا کر اپنا ہدف حاصل کرلیا۔ چمپیئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے ممبئی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ہیرو مانے جانے والے پدماکر شیوالکر کی 84 سال کی عمر میں انتقال پر ان کے اعزاز میں بازوؤں پر کالی پٹیاں باند لی تھیں۔...
	دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے ’بریک‘ لینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔ پاکستان ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔  ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے کچھ کھلاڑی دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکرد گی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سخت ناخوش ہیں۔...
	لاہور:دنیا بھر کے کھلاڑیوں، ٹیموں اور میچز پر گہری نظر رکھنے والے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدا میں ہی باہر ہونے کی وجوہات بتادیں۔ ٹورنامنٹ میں بطور میزبان اور دفاعی چیمپئن داخل ہونے کے باوجود پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جب کہ دوسرا میچ دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا اور دونوں میچز میں شکست کھائی۔ رکی پونٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پاکستان ٹیم بابر اعظم اور محمد رضوان کی صلاحیتوں کو صحیح انداز میں استعمال کر رہی ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ...
	آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے اہم میچ میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں پر طنز کے نشتر چلادیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں جیت کا جوش ہی نہیں تھا، مقابلہ کرکے ہارتے تو اتنا دکھ نہ ہوتا۔ایک خاتون نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان سب کو ٹیم سے نکالیں اور کہیں کہ پہلے جا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلو اور پھر بالکل نئی ٹیم بنائیں۔ایک پاکستانی شہری نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بُری کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔ان کا کہنا...
	چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے اس اہم میچ کے لیے پاکستان الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ہے جس کا انتظار وہ شاہکار آنے کو ہے تیار! دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اب سے کچھ گھنٹے بعد دبئی کے اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والا ہے۔پاکستان جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، اپنا ابتدائی میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا ہے۔ اب نیا مقابلہ ہے، اس میچ کے لیے پاکستان کتنی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے اہم خبر سامنے آئی ہے۔بھارت کے خلاف آج...
	آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج ہوگا۔ دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔ گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ واضح رہے ہفتے کے روز  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں اسپنرز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔دبئی ہو یا پاکستان...
	لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی چمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض کردیا۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نےکہا کہ اُنہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں چندکھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن وہ ان کے نام نہیں لیں گے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ آئی ہیں، پاکستان کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی عدم شمولیت پر مزید بات نہیں ہونی چاہیے، جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پاکستانی جھنڈے...
	پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے  پیرکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ، جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی،  رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔  شائقین  کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر پاکستان تحریر ہے یا نہیں؟...
	آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔  بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے،...
	چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں پریکٹس کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے کیا خصوصی اقدام کرے گی؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس کی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ جبکہ ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کوریج پلان منظر عام پر آگیا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، جبکہ بھارت کے تمام میچز...
	چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ینگ کرکٹرز نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر اور سلفیاں بنائیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلنے والے 15 سے زائد ینگ پلیئرز کو پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔ ینگ کھلاڑیوں نے کپتان محمد رضوان، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا اور گپ شپ کی۔  مزید پڑھیں: سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟ ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے کرکٹ کے بارے سوالات کیے اور بیٹنگ و بؤلنگ کے بارے ٹپس لیں۔ قومی کرکٹ...
	ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں تین بولروں نے ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ اس میں سے ایک بالرہندوستان کے لیگ اسپنر انیل کومبلے بھی ہیں جنہوں نے7 فروری 1999 کو دہلی میں پاکستان کے خلاف ایساکیا تھا۔ انہوں نے تمام دس وکٹ چوتھی اننگز میں ٹیسٹ کے چوتھے دن حاصل کیے تھے۔ بھارت کے تمام کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں113.4 اوور میں339 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے420 رنز کاہدف ملا تھا۔ پاکستان کے افتتاحی بلے بازوں، سعید انور اور شاہد آفریدی نے پہلے وکٹ کی شروکٹ میں24.2 اوور میں101 رنز جوڑے تھے۔ اس اسکور پر شاہد آفریدی آئوٹ ہوئے جن کے فورا بعد اگلی بولرپر اعجاز احمد بھی آئوٹ...
	 پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر...